پہلی عالمی جنگ کے دوران 16 مئی سن 1916 کو برطانیہ اور فرانس کے درمیان ایک خفیہ معاہدہ کیا گیا، جس کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کو تقسیم کرنے کی راہ ہموار ہوئی۔ اس معاہدے کے نتیجے میں اس خطے میں مسلسل تنازعات، سیاسی عدم استحکام اور بیرونی مداخلت کی روایت قائم ہوئی، جس کے اثرات آج تک محسوس کیے جا رہے ہیں۔ سائکس-پیکو معاہدہ کیا تھا، آئیے دیکھتے ہیں۔