امریکی صدارتی انتخابات، اوباما اور رومنی آمنے سامنے
6 نومبر 2012
امریکا میں چھ نومبر کو صدارتی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چار سال سے ڈیموکریٹک پارٹی کے باراک اوباما صدر کے عہدے پر فائز چلے آ رہے ہیں۔ ان انتخابات میں اُن کا سامنا ری پبلکن پارٹی کے مِٹ رومنی کے ساتھ ہو رہا ہے۔