اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں زمینی آپریشن میں توسیع کر دی
وقت اشاعت 26 مئی 2026آخری اپ ڈیٹ 26 مئی 2026
آپ کو یہ جاننا چاہیے
- اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنے زمینی آپریشن میں توسیع کر دی، نبطیہ شہر پر فضائی حملے
- انٹرنیٹ کی بحالی کا حکم دینے پر ایرانی عدلیہ نے صدر پزشکیان کے قائم کردہ ادارے کو معطل کر دیا
- غزہ پٹی پر سیزفائر کے باوجود نئے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم سات افراد ہلاک، وزارت صحت
- سینیگال کی بحران زدہ سیاست میں غیر متوقع موڑ: معزول وزیر اعظم سونکو اب پارلیمان کے اسپیکر
- یوکرینی صدر زیلنسکی کی کییف میں بیلاروس میں اپوزیشن کی رہنما سیخانوسکایا کے ساتھ ملاقات
- بیلجیم میں ریلوے کراسنگ پر ریل گاڑی اسکول بس سے ٹکرا گئی، دو نوجوانوں سمیت چار افراد ہلاک
- جنوبی ایران میں نئے امریکی فضائی حملوں کے باوجود تہران کے ساتھ امن معاہدہ ممکن، مارکو روبیو
- جنگ میں سیزفائر کے باوجود جنوبی ایران پر نئے فضائی حملے ’اپنے دفاع‘ کے لیے کیے گئے، امریکی فوج
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنے زمینی آپریشن میں توسیع کر دی، نبطیہ شہر پر متعدد فضائی حملے
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملکی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنے زمینی آپریشن کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔ اب یہ آپریشن ’ییلو لائن‘ نامی لکیر کے پار لبنانی علاقے میں بھی کیا جا رہا ہے۔
یروشلم سے منگل 26 مئی کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق لبنان جنگ کے دوران کافی عرصہ پہلے سے جنوبی لبنان میں موجود اسرائیلی دستوں نے وہاں اسرائیل کی سرحد سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ’زرد لکیر‘ تک کا جو علاقہ اپنے قبضے میں لے رکھا ہے، اب اس سے پرے لبنانی علاقے میں اندر تک بھی ملٹری آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
حزب اللہ کے سستے ڈرونز اسرائیلی آئرن ڈوم کے لیے بڑا چیلنج؟
لبنان جنگ میں اسرائیل اور ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے مابین موجودہ فائر بندی 17 اپریل سے جاری ہے، لیکن اس عرصے کے دوران اسرائیلی فوج اب تک خود اپنی ہی طے کردہ ییلو لائن کے اندر اپنی مسلح کارروائیاں اور عمارات کے انہدام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھی۔
جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری
سیزفائر کے خاتمے سے قبل لبنان اور اسرائیل کے مابین امریکہ میں نئے مذاکرات
اب لیکن اس لکیر کے پار بھی زمینی فوجی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اس زرد لکیر کے بارے میں کہا تھا کہ اسرائیل اس لبنانی علاقے میں ایک ایسا بفر زون قائم کرنا چاہتا ہے، جس کا مقصد اسرائیلی شہریوں کو لبنان سے کیے جانے والے حملوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔
لبنان میں جھڑپیں: اقوامِ متحدہ کا ایک اور امن فوجی ہلاک
اس توسیع شدہ عسکری کارروائی کے دوران جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے مابین پھر سےشدید جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ منگل ہی کے روز اسرائیلی فوج نے عام شہریوں کو انخلا کی ایک غیر معمولی وارننگ جاری کرتے ہوئے جنوبی لبنانی شہر نبطیہ پر بھی کئی مرتبہ فضائی حملے کیے۔
انٹرنیٹ کی بحالی کا حکم دینے پر ایرانی عدلیہ نے صدر پزشکیان کے قائم کردہ ادارے کو معطل کر دیا
ایرانی عدلیہ نے منگل 26 مئی کے روز ملکی صدر مسعود پزشکیان کے قائم کردہ ایک صدارتی ادارے کو اس لیے معطل کر دیا کہ اس نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف جنگ کے دوران ملک میں کئی مہینوں سے جاری انٹرنیٹ کی تقریباﹰ مکمل بندش کے خاتمے کا حکم دے دیا تھا۔
جنگ میں سیزفائر کے باوجود ایران پر نئے امریکی فضائی حملے
تہران سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن نے بتایا کہ ایران میں انٹرنیٹ رابطوں کی عمومی بحالی کا حکم دینے والے ایک صدارتی ادارے کو معطل کر دیا گیا ہے۔
میزان آن لائن کے مطابق عدلیہ نے یہ فیصلہ ایک سماعت کے بعد کیا، جس کی وجہ ’’انٹرنیٹ کی بحالی کے خلاف دی جانے والی درخواستیں‘‘ بنی تھیں۔
امریکی مذاکرات کار ایران امن ڈیل میں جلد بازی نہ کریں، ٹرمپ
میزان آن لائن کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ انٹربیٹ سے متعلق صدارتی ادارے کے فیصلے کے خلاف یہ درخواستیں کس نے دی تھیں۔
صدر پزشکیان نے یہ ادارہ اسی مہینے قائم کیا تھا
جس صدارتی ادارے کو ملکی عدلیہ نے معطل کیا ہے، وہ صدر مسعود پزشکیان نے اسی مہینے کی 12 تاریخ کو قائم کیا تھا۔ اس ادارے کا نام ’’ملکی سائبر اسپیس کو منظم کرنے اور اس کی گورننگ کے لیے قائم کردہ اسپیشل ہیڈکوارٹرز‘‘ ہے۔
دوبارہ جنگ ہوئی تو جواب ’زیادہ تباہ کن‘ ہو گا، ایران
اس ادارے نے کل پیر 25 مئی کو ایران میں انٹرنیٹ رابطے بحال کر دیے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی اور مقامی میڈیا کے مطابق اس فیصلے کے بعد اسی سلسلے میں صدر پزشکیان نے ایک باقاعدہ صدارتی حکم نامہ بھی جاری کر دیا تھا۔
ایران میں جاری انٹرنیٹ بندش کے خلاف بڑھتی عوامی ناراضی
ایران میں عمومی انٹرنیٹ رابطوں کی بحالی کے فیصلے کا حتمی اختیار قومی سلامتی کے ذمے دار اعلیٰ ترین ادارے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے پاس ہے۔
غزہ پٹی پر فائر بندی کے باوجود نئے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم سات افراد ہلاک، وزارت صحت
غزہ پٹی کے جنگ زدہ فلسطینی علاقے میں حماس اور اسرائیل کے مابین فائر بندی کے باوجود نئے اسرائیلی فضائی حملوں میں اس علاقے کی حماس کے زیر انتظام کام کرنے والے وزارت صحت کے مطابق منگل 26 مئی کے روز کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ نئے اسرائیلی حملے غزہ پٹی میں دوبارہ شروع ہو جانے والی خونریزی کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہیں اور اس دوران سات میں سے پانچ افراد ایک ہی اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔
آئرلینڈ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں سے آمدہ مصنوعات پر پابندی لگانے کا خواہاں
غزہ سٹی سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے بتایا گیا کہ یہ فلسطینی علاقہ، جس کا وسیع تر حصہ ابھی تک اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے، ہر روز پرتشدد واقعات کا سامنا کر رہا ہے۔ اس دوران فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کی طرف سے بھی اسرائیلی فوجیوں پر حملے کیے جاتے ہیں۔
اقوام متحدہ کا اسرائیل سے غزہ میں 'نسل کشی‘ سے بچاؤ کا مطالبہ
غزہ پٹی کی جنگ میں، جو 2023 میں اسرائیل میں سینکڑوں فلسطینی عسکریت پسندوں کے ایک بڑے دہشت گردانہ حملے کے ساتھ شروع ہوئی تھی، گزشتہ برس 10 اکتوبر سے فائر بندی جاری ہے۔
غزہ جنگ میں فائر بندی کی خلاف ورزیاں
غزہ جنگ میں اب تک زیادہ تر نافذ فائر بندی کی اسرائیل اور حماس دونوں ہی کی طرف سے خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں اور ان خلاف ورزیوں کا الزام دونوں ہی ایک دوسرے پر عائد کرتے ہیں۔
غزہ سول ڈیفنس ایجنسی، جو حماس کے زیر انتظام ایک ایمرجنسی ریسکیو سروس بھی چلاتی ہے، کی طرف سے بتایا گیا، ’’تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم سات افراد مارے گئے۔ ان حملوں میں سے ایک میں مشرقی المغازی کے علاقے میں شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا، جس میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔‘‘
جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری
یورپی یونین کی اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیوں کی منظوری
غزہ پٹی میں ان تازہ فلسطینی ہلاکتوں کی الاقصیٰ ہسپتال اور فلسطینی سکیورٹی فورسز نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے اس بارے میں کہا کہ وہ اس حوالے سے رپورٹوں کا جائزہ لے رہی ہیں۔
سینیگال کی بحران زدہ سیاست میں غیر متوقع موڑ: برطرف شدہ وزیر اعظم سونکو اب ملکی پارلیمان کے اسپیکر
افریقی ملک سینیگال میں قومی سیاست نے منگل 26 مئی کے روز اس وقت ایک غیر متوقع موڑ لے لیا، جب ملکی صدر کی طرف سے گزشتہ جمعے کو برطرف کردہ وزیر اعظم عثمان سونکو کو ڈاکر میں قومی پارلیمان نے اپنا نیا اسپیکر منتخب کر لیا۔
سونکو اور ملکی صدر باسیرو دیومے فائے کے مابین کئی مہینوں سے سیاسی محاذ آرائی جاری ہے اور ملکی پارلیمانی کا نیا اسپیکر منتخب ہونے کے بعد سونکو اب صدر کے حریف کے طور پر ایک نئے لیکن بہت اہم آئینی جمہوری عہدے پر فائز ہو گئے ہیں۔
افریقہ کا ساحل خطہ: جہادی حملوں میں اب تک 77 ہزار افراد ہلاک
صدر باسیرو دیومے فائے نے گزشتہ جمعے کے روز وزیر اعظم عثمان سونکو کو برطرف کر کے ان کی حکومت تحلیل کر دی تھی، جس کے بعد بے تحاشا غیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے دبی اور بحرانی حالات کا شکار اس افریقی ریاست میں کئی ماہ سے پایا جانے والا سیاسی بحران شدید تر ہو گیا تھا۔
سونکو اسپیکر کے عہدے کے لیے واحد امیدوار تھے
ملکی دارالحکومت ڈاکر میں قومی پارلیمان کا جو اجلاس آج بلایا گیا تھا، اپوزیشن کے ارکان نے اس کا بائیکاٹ کیا۔ اس اجلاس میں عثمان سونکو کو پہلے رائے شماری کے ذریعے رکن پارلیمان کے طور پر بحال کیا گیا اور اس کے بعد پارلیمانی اراکین نے انہیں نیا اسپیکر منتخب کر لیا۔
سینیگال کی پارلیمان کے ارکان کی تعداد 165 ہے اور آج کے اجلاس میں 133 ارکان شریک ہوئے۔
ان میں سے صرف ایک رکن نے اپنی رائے محفوط رکھی جبکہ باقی 132 اراکین نے سونکو کو نیا اسپیکر بنانے کی قرارداد کی حمایت کر دی۔
اس اجلاس میں اسپیکر کے عہدے پر انتخاب کے لیے سونکو واحد امیدوار تھے۔
وہ چار افریقی جن کے پاس براعظم افریقہ کی نصف سے بھی زیادہ دولت ہے
صوفی روایات اور سینیگال کا مقدس شہرِ توبہ
ملکی صدر فائے نے سونکو کو سربراہ حکومت کے طور پر برطرف کرنے کے تین دن بعد کل پیر کے روز ماہر اقتصادیات احمدو الامینو لُو کو نیا وزیر اعظم نامزد کیا تھا۔
یوکرینی صدر زیلنسکی کی کییف میں بیلاروس کی اپوزیشن رہنما سویتالانا سیخانوسکایا کے ساتھ ملاقات
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے، جن کے ملک کو چار سال سے زیادہ عرصے سے روس کے خلاف جنگ کا سامنا ہے، منگل 26 مئی کے روز روس کے قریبی اتحادی ملک بیلاروس کی اپوزیشن رہنما سویتالانا سیخانوسکایا کے ساتھ ملاقات کی۔ بیلاروس کی یہ خاتون سیاستدان ان دنوں یوکرین کے دورے پر ہیں۔
روس کی یوکرین کے خلاف جنگ آئندہ کیا رخ اختیار کر سکتی ہے؟
یوکرینی دارالحکومت سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق کییف میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بارے میں تبادلہ خیال کیا کہ صدر پوٹن کی قیادت میں روس کی مسلسل یہ کوشش ہے کہ وہ کسی طرح بیلاروس کو بھی یوکرین کے خلاف اپنی جنگ میں پوری طرح شامل کر لے۔
یوکرین جنگ: پوٹن کی سابق جرمن چانسلر کو ثالث بنانے کی تجویز، برلن محتاط
بیلاروس طویل عرصے سے روس کا حلیف ملک
اس میٹنگ کے بعد یوکرینی صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا، ’’یوکرین کبھی بھی بیلاروس کے لیے کوئی خطرہ نہیں رہا۔ ہم تو بیلاروس کے ان باشندوں کے شکرگزار ہیں، جو یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں، خاص طور پر موجودہ حالات میں جب یوکرین، بیلاروس اور ہر اس ملک کی قسمت کا فیصلہ ہو رہاہے، جس کی سرحدیں روس کے ساتھ ملتی ہیں۔‘‘
جرمن چانسلر کا زیلنسکی سے اصلاحات کا عمل تیز کرنے کا مطالبہ
روس کی یوکرین کے ساتھ جنگ فروری 2022 میں یوکرین میں روسی فوجی مداخلت کے ساتھ شروع ہوئی تھی اور بیلاروس میں طویل عرصے سے حکمران صدر آلیکسانڈر لوکاشینکو روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے دیرینہ حلیف ہیں۔
نیٹو فضائی دفاع مزید مضبوط کرے، بالٹک ریاستوں کا مطالبہ
روسی حکومت بیلاروس میں جوہری میزائل تعینات کر رہی ہے، ماہرین
روسی یوکرینی جنگ میں گزشتہ چار سال سے بھی زیادہ عرصے میں اب تک فریقین کے دسیوں ہزار فوجی اور عام شہری ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔
بیلجیم میں ریلوے کراسنگ پر ایک ریل گاڑی اسکول بس سے ٹکرا گئی، دو نوجوانوں سمیت چار افراد ہلاک
یورپی ملک بیلجیم میں ایک لیول ریلوے کراسنگ پر منگل 26 مئی کے روز ایک ریل گاڑی کے ایک اسکول بس سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے، جن میں دو ٹین ایجر نوجوان بھی شامل ہیں۔ اس حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔
بیلجیم کے دارالحکومت برسلز سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ریل گاڑی اور اسکول بس کا یہ تصادم بُگن ہُوٹ (Buggenhout) نامی قصبے کے قریب پیش آیا۔
اسپین: تین دنوں میں دوسرا ٹرین حادثہ، ڈرائیور ہلاک، درجنوں افراد زخمی
نشریاتی ادارے آر ٹی ایل نے ملکی وزیر ٹرانسپورٹ ژاں لُک کرک کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں میں اسکول بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے اور ایک ایسا دوسرا بالغ شخص بھی، جو بس میں ٹین ایجر طلبہ کے ساتھ ان کی نگہداشت کے لیے سفر کر رہا تھا۔
ہلاک ہونے والے باقی دونوں نوجوان ٹین ایجر تھے اور اسکول بس میں سوار طالب علم۔ ٹرین اور بس کے اس تصادم میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔
حادثہ منگل کو صبح سویرے پیش آیا
بیلجیم کے وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق یہ حادثہ منگل 26 مئی کو صبح سویرے بُگن ہُوٹ نامی قصبے کے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ یہ قصبہ ملکی دارالحکومت برسلز سے تقریباﹰ 23 کلومیٹر (14.3 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔
ملکی وزیر داخلہ بیرنارڈ کوئنٹن نے اس حادثے کے بعد ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ انہیں اس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ ہے۔
اسپین: ٹرین حادثے میں کم از کم 21 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
پولیس کے مطابق یہ طے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ایک مضافاتی سڑک سے گزرنے والی اس لیول کراسنگ پر ٹرین اسکول بس سے کن حالات میں ٹکرا گئی۔
جرمنی کی ہمسایہ ریاست اور یورپی یونین کے رکن بیلجیم میں ریلوے نیٹ ورک ملک کے بہت سے قصبوں اور دیہات سے ہو کر گزرتا ہے اور وہاں لیول ریلوے کراسنگز پر پیش آنے والے مہلک حادثات وقفے وقفے سے دیکھنے میں آتے رہتے ہیں۔
ریلوے انفراسٹرکچر کی ذمے دار ملکی کمپنی ’انفرابیل‘ کے مطابق 2025 میں ایسی ریلوے کراسنگز پر ہونے والے حادثات میں پانچ افراد مارے گئے تھے اور یہ 2020 کے بعد سے اس نوعیت کی انسانی ہلاکتوں کی سب سے کم سالانہ تعداد تھی۔
جرمنی: ٹرین حادثے میں کم از کم تین افراد ہلاک
یورپی یونین کے کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین نے بھی اپنے ایک پیغام میں ان ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔
جنوبی ایران میں نئے امریکی فضائی حملوں کے باوجود تہران کے ساتھ امن معاہدہ ممکن، مارکو روبیو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی فوج کی طرف سے جنوبی ایران میں پیر اور منگل کی درمیانی رات کیے گئے نئے فضائی حملوں کے باوجود واشنگٹن اور تہران کے مابین جنگ بندی معاہدے کا طے پا جانا بالکل ممکن ہے۔
روبیو نے، جو ان دنوں بھارت کے کئی روزہ دورے پر ہیں، منگل 26 مئی کے روز صحافیوں کو بتایا، ’’قطر میں مذاکرات جاری رہے، اس لیے ہمیں یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ آیا ہم اس عمل میں مزید آگے بڑھ سکتے ہیں۔‘‘
امریکی مذاکرات کار ایران امن ڈیل میں جلد بازی نہ کریں، ٹرمپ
مارکو روبیو نے کہا، ’’میری رائے میں اس وقت ممکنہ جنگ بندی معاہدے کی ابتدائی دستاویز میں استعمال ہونے والی زبان اور متن کے بارے میں کافی زیادہ لے دے ہو رہی ہے، جس میں مزید چند دن لگ سکتے ہیں۔ لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بارے میں اپنی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ امن معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ مگر جیسا کہ انہوں نے کہا بھی ہے، وہ یا تو ایک اچھا جنگ بندی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، یا پھر سرے سے کوئی ڈیل ہو گی ہی نہیں۔‘‘
وزیر خارجہ روبیو نے بھارت میں یہ بیان امریکی فوج کی مرکزی کمان کی طرف سے گزشتہ رات کیے گئے اس اعلان کے بعد دیا کہ امریکی فوج نے جنوبی ایران میں اہداف پر ایسے نئے فضائی حملے کیے ہیں، جن کا مقصد ’’اپنا دفاع‘‘ تھا۔
ایران جنگ کے اثرات، خلیج میں نئے اتحاد اور پرانی تقسیم
سینٹ کوم کے مطابق ان حملوں کے دوران ایرانی میزائلوں کی لانچنگ کے لیے استعمال ہونے والی تنصیبات اور ایسی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا، جو سمندر میں بارودی سرنگیں بچھانے کا کام کرتی تھیں۔
جنگ میں سیزفائر کے باوجود جنوبی ایران پر نئے فضائی حملے ’اپنے دفاع‘ کے لیے کیے گئے، امریکی فوج
امریکی فوج کی طرف سے ایران جنگ میں سیزفائر کے باوجود جنوبی ایران پر نئے فضائی حملے کیے گئے ہیں۔ امریکی فوج کی مرکزی کمان کے مطابق پیر 25 مئی کی رات یہ فضائی حملے امریکہ نے ’اپنے دفاع‘ کے لیے کیے۔
واشنگٹن سے منگل 26 مئی کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق امریکی فوج کی طرف سے کہا گیا کہ ان حملوں میں جنوبی ایران میں میزائلوں کی لانچنگ کے لیے استعمال ہونے والی تنصیبات اور ایسی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا، جو سمندر میں بارودی سرنگیں بچھانے کا کام کرتی تھیں۔
ایران کے ساتھ ڈیل یا تو بامعنی ہو گی یا ہو گی ہی نہیں، ٹرمپ
امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کوم) کے ترجمان ٹم ہاکنز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا، ’’یہ فضائی حملے امریکی دستوں کو ایرانی فورسز کی طرف سے لاحق خطرات سے تحفظ دینے کے لیے کیے گئے، مگر مجموعی طور پر امریکی فوج تاحال جاری فائر بندی کے دوران اپنی طرف سے احتیاط پسندی کا مظاہرہ کرنے اور عسکری کارروائیوں سے اجتناب کی سوچ اپنائے ہوئے ہے۔‘‘
امریکی مذاکرات کار ایران امن ڈیل میں جلد بازی نہ کریں، ٹرمپ
دوبارہ جنگ ہوئی تو جواب ’زیادہ تباہ کن‘ ہو گا، ایران
ان حملوں کے بارے میں ٹم ہاکنز نے مزید کوئی تفصیلات نہ بتائیں۔ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ ان نئے امریکی فضائی حملوں سے کتنا نقصان ہوا یا وہ امریکہ اور ایران کے مابین ابھی تک جاری بالواسطہ جنگ بندی مذاکرات پر کس حد تک اثر انداز ہوں گے۔