1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان: 78ویں یوم آزادی پر قومی اتحاد اور خوشحالی پر زور

14 اگست 2024

پاکستان میں آج چودہ اگست بدھ کے روز ملک بھر میں 78واں یوم آزادی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے قومی یکجہتی پر زور دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/4jRAR
پاکستانی طالبات
یوم آزادی کے موقع پر اسکول میں طالبات نے بھی طرح طرح کے پروگرام میں شرکت کیا، جبکہ ملک بھر کی مساجد میں امن، یکجہتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیںتصویر: Reuters

وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر یادگار پاکستان کے مقام پر ملک کا قومی پرچم لہرایا اور آزادی کی 77ویں سالگرہ پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے قومی اتحاد پر زور دیا۔

فوج کو کمزور کرنا ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، جنرل عاصم منیر

 آزادی کی اس تقریب میں اولمپک کے ہیرو ارشد ندیم اور سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

یوم دفاع: بچانے کو بچا کیا ہے؟

تقریب کے دوران وزیر اعظم نے یادگار پاکستان پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کے بانیوں اور قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم اور صدر مملکت کا پیغام

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح رہنماؤں نے "جنوبی ایشیا میں لاکھوں افراد کے لیے ایک ایسے آزاد ملک کی خاطر انتھک جدوجہد کی تھی، جہاں وہ اپنے عقائد اور اقدار کے مطابق زندگی گزار سکیں"۔

پاکستان کا یوم آزادی: مثبت پہلو بھی پیش نظر رہنے چاہییں

اس سے قبل منگل کے روز انہوں نے سوشل میڈيا ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا: "یوم آزادی 2024 پر ہمارا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے غیر متزلزل عزم۔ اصلاحات اور جہد مسلسل، ہم سنواریں گے پاکستان کا کل۔"

فوج اور عوام میں دراڑ ڈالنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، آرمی چیف

البتہ وزیرِ اعظم نے تسلیم کیا کہ "ہمیں دیانت داری اور غیر جانبداری سے غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے کہ گزشتہ 77 برسوں کا سفر قابلِ رشک نہیں رہا اور اب تک جو کچھ ہوتا رہا اس کو دفن کر کے نئے سفر کا آغاز کرنا ہو گا۔"

یوم غلامی در غلامی مبارک

انہوں نے کہا کہ کامیابیوں اور ناکامیوں کی ایک لمبی فہرست ہے اور ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ قائدِاعظم کے خواب کی تعبیر ہر حال میں پوری ہو۔

اقبال کا شاہین پرواز نہ کر سکا

اس موقع پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے لوگوں کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عہد کا اعادہ کیا۔

قائد اعظم محمد علی جناح کا مزار
مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جہاں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کے دستے نے چارج سنبھال لیاتصویر: picture-alliance/dpa

صدر آصف علی زرداری نے اس دن کو ہندوستانی مسلمانوں کی حق خود ارادیت کی تاریخی جدوجہد کے اختتام کے طور پر اجاگر کیا۔

انہوں نے قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اتحاد، سالمیت اور معاشی استحکام پر زور دیا۔

آج اگر جناح زندہ ہوتے تو قوم کو کیا پیغام دیتے؟

ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر اتحاد، سالمیت اور معاشی استحکام کے لیے پرعزم طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔"

پاکستان: سیاسی و اقتصادی مسائل کے سائے میں جشن آزادی

یوم آزادی پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

پاکستان بھر میں 75ویں یوم آزادی کی تقریبات

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جہاں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کے دستے نے چارج سنبھال لیا۔

دریں اثنا، ملک بھر کے شہروں میں سڑکوں کے کنارے جھنڈے، بیجز اور یوم آزادی کی یادگاری اشیاء فروخت کرنے والے اسٹال لگے دیکھے گئے۔

فوج کا پیغام

پاکستانی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی لیفٹینٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور مسلح افواج کے سربراہان نے بھی یوم آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی۔ 

چودہ اگست کو'تقسیم کی ہولناک یادوں کا دن' منایا جائے گا، مودی

ریڈیو پاکستان نے فوج کے ایک بیان کے حوالے سے کہا کہ "اس مبارک دن پر، پاکستان کی مسلح افواج بصیرت افروز ملک کے ان بانیوں اور بہادر سابق فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، جنہوں نے آزادی اور خود ارادیت کی اپنی غیر متزلزل جدوجہد کے دوران عظیم قربانیاں پیش کیں۔"

يوم آزادی پر مودی کی تقرير، پاکستان اور چين کو سخت پيغام

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ ان رہنماؤں کے انتھک جذبے اور قربانیاں آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہیں گی۔ فوج نے کہا، "جب ہم اس یوم آزادی کو منا رہے ہیں، تو ہم اپنی محنت سے حاصل کی گئی آزادی اور اپنے محبوب قائدین کے لیے اپنے عزت وقار کو غیر متزلزل عزم کے ساتھ برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔"

ص ز/ ج ا (نیوز ایجنسیاں)

پاکستان کا یوم آزادی: نوجوان اپنے وطن کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟