1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کے خلاف ڈیوڈ وارنر ٹرپل سینچری بنانے میں کامیاب

30 نومبر 2019

آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ میں کئی نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔ اس ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے افتتاحی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے میزبان ٹیم کے خلاف شاندار ٹرپل سینچری مکمل کی۔

https://p.dw.com/p/3U0fX
ICC Cricket World Cup 2019 Australien -  Bangladesch David Warner
تصویر: Getty Images/AFP/P. Ellis

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ٹم پین نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پہلی اننگز اُس وقت ختم کرنے کا اعلان کر دیا، جب اسکور تین وکٹوں پر 589 ہوا۔ اس میں مارنوس لابوشین کی سینچری کے علاوہ اوپنر ڈیوڈ وارنر کی شاندار ٹرپل سینچری شامل ہے۔ پاکستانی بالر آسٹریلوی کھلاڑیوں پر کوئی تاثر چھوڑنے میں پوری طرح ناکام رہے۔

ڈیوڈ وارنر 335 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس لمبی اور جارحانہ اننگز میں وہ انتالیس چوکے اور ایک چھکا مارنے میں کامیاب رہے۔ وارنز اُن چند بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں جو ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں یکساں انداز میں کامیاب ہیں۔

ڈیوڈ وارنر سے قبل ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور موجودہ پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا تھا۔ وہ بھی ٹرپل سینچری تھی اور اظہر علی نے یہ دبئی میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران مکمل کی تھی۔

Bildergalerie Cricket Gary Sobers
پاکستان کے خلاف پہلی ٹرپل سینچری ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز نے بنائی تھیتصویر: Getty Images

وارنر پاکستان کے خلاف ٹرپل سینچری بنانے والے دوسرے آسٹریلوی کھلاڑی ہیں۔ ان سے قبل مارک ٹیلر نے سن 1998 میں پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں 334 رنز بنائے سھے۔ وارنر آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر کی پاکستان کے خلاف 335 کی اننگ کسی بھی آسٹریلین کی دوسری بڑی اننگ ہے۔ اُن سے قبل لیجنڈری اوپنر میتھیو ہیڈن نے زمبابوے کے خلاف پرتھ کے اسٹیڈیم میں سن 2003 میں 380 کی بڑی اننگز کھیلی تھی۔

وارنر اپنی اننگ کھیلتے ہوئے ساتھ بیٹسمین مارنوس لابوشین کے ساتھ 361 رنز کی ریکارڈ شراکت بھی قائم کی۔ آسٹریلیا کے تین بیٹسمینوں کو تیز بالر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔

Younis Khan Cricketspieler
پاکستان کے بیٹسمین یونس خان بھی اُن اکتیس کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے ٹرپل سینچری بنانی ہےتصویر: AP

پاکستان کے خلاف ٹرپل سینچری بنانے والے کھلاڑیوں کے نام ہیں:

سر گارفیلڈ سوبرز: 365 ناٹ آؤٹ، سن 1958 میں کنگسٹن کے سبینہ پارک میں بنائے۔

مارک ٹیلر: 334 ناٹ آؤٹ، سن 1998 میں پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں  بنائے۔

وریندر سہواگ: 309، سن 2004 میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بنائے،

ڈیوڈ وارنر: 335 ناٹ آؤٹ، سن دو انیس ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ کے دوران بنائے۔

پاکستان کے ٹرپل سینچری بنانے والے کھلاڑی:

حنیف محمد: 334 سن 1958 برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے خلاف بنائے

انضمام الحق: 329 رنز، سن 2002 میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنائے

یونس خا: 313 سن 2009 میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سری لنکا کے خلاف بنائے

اظہر علی: 302 ناٹ آؤٹ: سن 2016 میں دبئی انرنشنل اسٹیڈم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائے

ع ح ⁄ ع ت (اے پی، روئٹرز)

ثناء میر، دنیا کی بہترین خاتون بالر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں