1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’طاہر داوڑ کے قتل کی بین الاقوامی تحقیقات کی جائیں‘

بینش جاوید
15 نومبر 2018

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایس پی داوڑ خان کے قتل کی تحقیقیات کا حکم دے دیا ہے۔ عمران خان نے خیبر پختونخواہ حکومت کو اسلام آباد پولیس کے ساتھ مل کر اس کیس کی تحقیقیات کرنے کا کہا ہے۔

https://p.dw.com/p/38Hl9
Tahir Dawar Khan
تصویر: khybernews.tv

پشاور پولیس کے ایس پی طاہر داوڑ کو مبینہ طور پر کچھ روز قبل اسلام آباد سے اغوا کر لیا گیا تھا۔ تیرہ نومبر کو سوشل میڈیا پر طاہر داوڑ کی تصاویر لیک کی گئی تھیں۔ ان تصاویر کو دیکھ  کر بظاہر ایسا معلوم ہوتا تھا کہ وہ طاہر داوڑ کی تشدد شدہ لاش ہے۔

پاکستانی کے وزیر اعظم نے ملکی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو تحقیقاتی عمل کی نگرانی کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔  پاکستان کی قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رکن  محسن داوڑ نے عمران خان کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا،’’ہم پاکستان میں داخلی تحقیقات کو مسترد کرتے ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے تحقیقاتی ادارے کچھ طاقت ور حلقوں سے سوال نہیں کر سکتے۔ اس قتل میں دو ملک ملوث ہیں لہٰذا اس معاملے کی تحقیقات بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن سے کرائی جائیں، ہمیں صرف اس صورت میں ہی یہ تحقیقات قبول ہوں گی۔‘‘

گزشتہ روز  پاکستان کے دفتر خارجہ  کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے  مطابق طاہر داوڑ کی لاش کو جلال آباد میں پاکستانی کونسل خانے منتقل کیا جانا تھا۔ ابھی تک یہ تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں کہ داوڑ کی لاش کہاں ہے؟ محسن داوڑ نے آج ایک ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ وہ طاہر داوڑ کی لاش لینے کے لیے طورخم بارڈر پر جا رہے ہیں۔ پاکستانی نیوز چینل ڈان ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان ریڈ کریسینٹ سوسائٹی کی ترجمان میرم صداقت کا کہنا ہے کہ طاہر داوڑ کی لاش ان کے اہل خانہ کو آج دے دی جائے گی۔

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں