1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستشمالی امریکہ

سابق ارجنٹائنی صدر پر جاسوسی کروانے کی فرد جرم عائد

2 دسمبر 2021

سابق ارجنٹائنی صدر ماکری کو غیر قانونی جاسوسی کروانے کے الزام کا سامنا ہے۔ ان پر عدالت نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے آبدوز کے حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کی جاسوسی کا حکم دیا تھا۔

https://p.dw.com/p/43klx
Argentinien Mauricio Macri ehemaliger Präsident
تصویر: Getty Images/A. Orfali

بدھ پہلی دسمبر کو ارجنٹائن کے سابق صدر موریسیئو ماکری پر عدالت نے باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کر دی۔ عدالت کے مطابق انہوں نے اپنے دورِ صدارت میں ایک آبدوز کی تباہی کے بعد ہلاک ہونے والوں فوجیوں کے لواحقین کی جاسوسی کرنے کا حکم دیا تھا۔ سابق صدر، جو اس وقت قریبی ہمسایہ ملک چلی کے دورے پر ہیں، انہوں نے ان الزامات کو سیاسی قرار دیتے ہوئے من گھڑت اور تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

روس اور ارجنٹائن کے درمیان جوہری توانائی کا معاہدہ

 عدالتی کارروائی

ارجنٹائن کی ایک عدالت کے جج مارٹن باوا نے عدالتی کارروائی کے دوران ایک سو چوہتر صفحات پر مشتمل فرد جرم جاری کرنے کا حکم صادر کیا۔ اب ان الزامات کے حوالے سے گواہان کے بیانات اور ان پر فریقین کے وکلاء جرح کریں گے۔

Argentinien - Versunkenes U-Boot
مرنے والے فوجیوں کے رشتہ دار آبدوز میں سوار سیلرز اور افسران کے پوسٹڑ کے ساتھتصویر: picture-alliance/AP Photo/V. Robles

اگر استغاثہ سابق صدر پر الزامات ثابت کرنے میں کامیاب ہو گیا تو انہیں ملک کے انٹیلیجنس قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر تین سے دس برس تک کی سزائے قید سنائی جا سکے گی۔

تریسٹھ سالہ سابق صدر کے خلاف جاسوسی کا حکم دینے کی شکایت فیڈرل انٹیلیجنس ایجنسی (AFI) کی موجودہ ڈائریکٹر کرسیٹینا کمانو نے جمع کرائی تھی۔ کمانو نے ہی مرنے والے فوجیوں کے رشتہ داروں کی جاسوسی سے متعلق شواہد کو جمع کیا تھا۔

ارجنٹائن کا نيا ميڈيا قانون، بحث جاری

مرنے والے فوجیوں کے لواحقین

ارجنٹائن کی نیوی کی آبدوز اے آر اے سان خوان نومبر سن 2017 بحر اوقیانوس میں کسی ٹیکنیکل خرابی کے بعد زیر سمندر ایک دھماکے سے تباہ ہو گئی تھی۔ اس حادثے میں چوالیس سیلرز اور افسران ہلاک ہوئے تھے۔

ان چوالیس مرنے والے فوجیوں کے لواحقین میں سے بعض کے خاندان والوں نے تفتیشی ادارے کو بتایا کہ ان کیے معمولات کی ویڈیو بنائی جاتی تھی اور ان کے فون بھی ٹیپ کیے جاتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہیں ڈرایا اور دھمکایا بھی گیا کہ وہ مرنے والے فوجیوں کی مناسبت سے کسی زرتلافی کا مطالبہ نہیں کریں گے۔

عدالتی جج مارٹن باوا کے مطابق جو معلومات جمع کی گئیں ہیں اور ان کے پسِ پردہ جو نیت تھی، وہ واضح کرتی ہے کہ ان افراد کی غیر قانونی جاسوسی کا عمل جاری رکھا گیا اور اس سارے عمل میں انگلیاں ایک شخص کی جانب اٹھتی ہیں وہ ماریسیئو ماکری ہے۔

Argentinien Suche nach U-Boot mit 44-köpfiger Besatzung dauert an
ارجنٹائن کی نیوی کی آبدوز اے آر اے سان خوان نومبر سن 2017 بحر اوقیانوس میں زیر سمندر ایک دھماکے سے تباہ ہو گئی تھیتصویر: Reuters/Handout: Armada Argentina

ماریسیئو ماکری

ارجنٹائن کے سابق صدر ماکری سن 2015 س 2019 تک منصب صدارت پر براجمان تھے۔ دائیں بازو کے سیاستدان اس وقت ملکی پارلیمان کے ایک لیڈر بھی ہیں۔

آمیا دھماکے: ایران اور ارجنٹائن مشترکہ تحقیقی کمیشن کے قیام پر متفق

عدالت کے جج مارٹن باوا نے ماکری کو نو لاکھ نوے ہزار ڈالر کے عوض ضمانت بھی دے دی ہے۔ انہیں ملک چھوڑنے سے قبل باقاعدہ اجازت بھی لینی ہو گی۔

ماکری نے سابقہ پیشی پر عدالت سے کہا تھا کہ یہ مقدمہ سیاسی نوعیت کا ہے اور حقیقت سے دور ہے لہذا اس کو اس بنیاد پر ختم کر دیا جائے کیونکہ یہ عدالت ملکی انٹیلیجنس امور کا جائزہ لینے کا اختیار نہیں رکھتی۔ جج باوا نے ان کی اس درخواست سے اتفاق نہیں کیا تھا۔

ع ح/ ب ج (اے پی، اے ایف پی)