1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

حادثے میں ملوث امریکی سفارت کار پاکستان چھوڑ گیا

15 مئی 2018

 وہ امریکی سفارت کار پاکستان چھوڑ گیا ہے، جس کی گاڑی سے ٹکرائے جانے کے بعد ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔ اس واقع کے بعد کئی روز احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا تھا۔

https://p.dw.com/p/2xkDQ
Anschlag auf Bergsteiger am Nanga Parbat
تصویر: Reuters/Sohail Shahzad

اس سفارت کار کو ابتدائی رپورٹس میں امریکی سفارت خانے کا دفاعی اتاشی بتایا گیا تھا ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پیر کی شام کو یہ سفارت کار ملک چھوڑ کر جا چکا ہے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کو ایک سرکاری اہلکار نے بتایا،’’ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق اس سفارت کار کو سفارتی مامونیت حاصل ہے، اس لیے اس شخص کو پاکستان چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔‘‘

گزشتہ ماہ اسلام آباد کے ایک چوک پر اس شخص کی اسپورٹس کار نے موٹر سائیکل سوار اور اس کے پیچھے بیٹھے مسافر کو ٹکر مار دی تھی۔ بائیس سالہ عاطف بیگ اس حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے اور ان کا رشتہ دار مسافر زخمی ہوا تھا۔

امریکا: غیر ملکی ایجنٹ کیس، پاکستانی شہری کا اعتراف جرم

 پاکستان میں امریکا کے تعلقات ان دنوں تناو کا شکار ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ امریکا پاکستان پر دہشت گردوں کے خلاف مزید کارروائیاں کرنے کے لیے مسلسل زور ڈال رہا ہے۔ اس سال جنوری میں وائٹ ہاؤس  نے پاکستان کی جانب سے شدت پسندوں کی حمایت کرنے کی وجہ سے پاکستان کو دی جانے والی دو ارب ڈالر کی امداد کو روک دیا تھا۔ پاکستان ان الزامات کو کافی عرصے سے مسترد کر رہا ہے۔

ب ج/ ا ا (اے ایف پی)

ایرانی ڈیل اور شام کا مسئلہ کیا ہے، یورپی امریکی اختلافات کیا ہیں؟