1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انڈونیشی آبدوز کا رابطہ منقطع، تریپن افراد لاپتہ

21 اپریل 2021

انڈونیشیا کی فوج کے سربراہ نے آبدوز کے کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس آبدوز'آر آئی نانگ گالا 402' پر تریپن افراد سوار تھے۔

https://p.dw.com/p/3sKhY
Indonesien U-Boot KRI Nanggala-402
تصویر: Alex Widojo/AA/picture alliance

انڈونیشی بحریہ نے اپنی لاپتہ ہو جانے والی آبدوز کی تلاش شروع کر دی ہے۔ آبدوز تینتالیس برس قبل تیار کی گئی تھی۔ اس آبدوز کا نیول ہیڈ کوارٹرز سے رابطہ بدھ اکیس اپریل کو منقطع ہوا تھا۔ اس پر تریپن افراد سوار ہیں۔

جرمنی اسرائیل کو چھٹی ڈولفن آب دوز فرام کرے گا

جنگی مشق کے دوران لاپتہ

یہ آبدوز جزیرہ بالی کے شمال میں واقع سمندری علاقے میں تارپیڈو کی مشقوں میں مصروف تھی۔ انڈونیشی نیوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشقوں میں آبدوز مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہی تھی۔

Indonsien | Suchaktion wegen vermisstem Flugzeug: Sriwijaya Air Flight SJ182
انڈونیشی بحریہ کے جدید تربیت یافتہ کمانڈوز مشن پر روانہ ہوتے ہوئےتصویر: Ed Wray/Getty Images

انڈونیشی فوج کے سربراہ ہادی جاہجانتو نے ایک پیغام میں واضح کیا کہ آبدوز کی تلاش جزیرہ بالی کے سمندری پانیوں میں قریب چھیانوے کلومیٹر کی دوری پر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اپنے اسی پیغام میں تریپن افراد کے لاپتہ ہونے کی تصدیق بھی کی۔ اس مناسبت سے مزید اطلاعات جمعرات کو فراہم کی جائیں گی۔

خلیج میکسیکو میں ایک نیا آپریشن شروع

تلاش میں امداد کی درخواست

جکارتہ حکومت نے لاپتہ ہو جانے والی آبدوز کو ڈھونڈنے میں سینگاپور اور آسٹریلیا سے مدد کی درخواست کی ہے۔ بحریہ کے مطابق اس آبدوز کا رابطہ اکیس اپریل کی علی الصبح ساڑھے چار بجے  کنٹرول روم سے ٹوٹ گیا تھا۔

اس مناسبت سے انڈونیشی فوج کے سربراہ نے آسٹریلیا اور سینگاپور کے دفاعی محکموں کو تلاش میں مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔ ان دونوں ملکوں کی جانب سے اس مدد کی درخواست کے حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Indonesien Fluzeugabsturz Suche nach Black Box
زیر سمندر تلاش میں مصروف ایک انڈونیشی کمانڈوتصویر: Indonesian Navy via AP/picture alliance

جرمن ساختہ آبدوز

جو انڈونیشی آبدوز لاپتہ ہوئی ہے، اس کا سرکاری نام 'آر آئی نانگ گالا 402' ہے۔ اس کا وزن ایک ہزار تین سو پچانوے ٹن ہے۔ اس کو جرمنی میں سن 1978 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ گزشتہ برسوں میں سن 2012 میں یہ آبدوز جنوبی کوریا میں دو سال تک مرمت کے لیے بھی بھیجی گئی تھی۔ اس وقت ایسی پانچ آبدوزیں انڈونیشی فلیٹ کا حصہ ہیں۔

ایئر ایشیا کا مسافر بردار طیارہ لاپتہ

یہ امر اہم ہے کہ انڈونیشیا کے آبدوزوں کے بیڑے میں ایک درجن سب میرینز سابقہ سوویت یونین سے خرید کر بھی شامل کی گئی تھیں۔ یہ انڈونیشیا کے ہزاروں جزائر میں گشتی فرائض سرانجام دیتی ہیں۔

ع ح، ا ا (روئٹرز، اے ایف پی)