1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسرائیل کو شام میں ابھی اور ’سرپرائز‘ ملیں گے، دمشق کی تنبیہ

مقبول ملک روئٹرز
13 فروری 2018

دمشق حکومت نے تنبیہ کی ہے کہ اگر اسرائیل نے شام پر دوبارہ حملہ کرنے کی کوشش کی، تو اسے ’مزید سرپرائز‘ ملیں گے۔ جنگ زدہ ملک شام نے حال ہی میں اپنے ریاستی علاقے میں حملہ کرنے والا ایک اسرائیلی جنگی طیارہ مار گرایا تھا۔

https://p.dw.com/p/2scFT
شامی فضائیہ کی طرف سے مار گرائے جانے والے اسرائیلی ایف سولہ جنگی طیارے کا ملبہتصویر: Getty Images/AFP/J. Guez

شام میں دمشق اور اسرائیل میں یروشلم سے منگل تیرہ فروری کو ملنے والی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق دمشق حکومت نے عشروں سے حریف چلے آ رہے اپنے ہمسایہ ملک اسرائیل کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شامی ریاستی علاقے میں دوبارہ کسی بھی طرح کی عسکری کارروائی کرنے سے باز رہے۔ لیکن اگر اسرائیل نے پھر بھی ایسا کچھ کیا تو مستقبل میں اسے ماضی قریب کے مقابلے میں ’اور بھی زیادہ حیران کن حالات‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شامی جنگ مزيد پيچيدہ، کل کی حريف قوتيں، آج حامی بن گئيں

نیتن یاہو نے صورتحال بگڑنے کی دھمکی دے دی

ایف سولہ شامی میزائل سے تباہ ہوا، اسرائیلی اہلکار

روئٹرز کے مطابق اسرائیل کو اس شامی تنبیہ کا پس منظر یہ ہے کہ شامی فضائی دفاع نظام نے ہفتہ دس فروری کو شمالی اسرائیل میں ایک ایسے ایف سولہ جنگی طیارے کو مار گرایا تھا، جو شام میں ایک حملہ کرنے کے بعد واپس لوٹ رہا تھا۔

اس اسرائیلی جنگی طیارے کے مار گرائے جانے کی خود اسرائیل نے بھی تصدیق کر دی تھی اور کہا تھا کہ یہ ایف سولہ جنگی ہوائی جہاز سرحد پار شام میں ایک ہدف کو نشانہ بنانے کے بعد واپس لوٹ رہا تھا۔ ساتھ ہی اسرائیل کی طرف سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس ایف سولہ طیارے سے جس ہدف کو نشانہ بنایا گیا تھا، وہاں سے ایرانی ساخت کے ڈرون طیاروں کو فضا میں بھیجا جاتا تھا۔ شام کی کئی سالہ خانہ جنگی میں ایران صدر بشار الاسد اور ان کی حکومت کا حامی ہے۔

Israel Absturz Kampfjet F-16 nach Einsatz in Syrien
شام نے اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم کی مدد سے اس اسرائیلی جنگی طیارے کو واپس جاتے ہوئے شمالی اسرائیل کی فضا میں نشانہ بنایا تھاتصویر: Reuters/H. Shapira

دوسری طرف یہ بات بھی اہم ہے کہ شام اور اسرائیل کے مابین یہ براہ راست ناخوشگوار عسکری واقعہ گزشتہ 36 برسوں کے دوران دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین نظر آنے والی شدید ترین کشیدگی کی وجہ بھی بنا۔

اسرائیل کا ایف سولہ جنگی طیارہ شام میں تباہ ہو گیا

جہادی گروپ ’دی بیٹلز‘ کے دو برطانوی دہشت گرد شام میں گرفتار

شام میں امریکی حملہ، 200 افراد ہلاک، روس غصے میں

اس تناظر میں شامی نائب وزیر خارجہ ایمن سوسن نے منگل کو دمشق میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’آپ کو یقین ہونا چاہیے کہ جارحیت کرنے والے حیران رہ جائیں گے۔ اس لیے کہ انہوں نے سوچا تھا کہ کئی سالہ جنگ کی وجہ سے شام ایسے حملوں کا جواب دینے کے قابل نہیں  رہا۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ انہوں (اسرائیل) نے جب بھی شام پر دوبارہ حملہ کرنے کی کوشش کی، انہیں اور بھی زیادہ سرپرائز ملیں گے۔‘‘

گزشتہ ویک اینڈ پر جو اسرائیلی ایف سولہ طیارہ مار گرایا گیا تھا، وہ لبنان کے ساتھ 1982ء کی جنگ کے بعد سے ایسا پہلا موقع تھا کہ کسی ’دشمن ملک‘ کی طرف سے کارروائی کے نتیجے میں کوئی اسرائیلی جنگی طیارہ تباہ ہوا ہو۔ اس طیارے میں سوار دونوں پائلٹ بچ گئے تھے مگر وہ کافی زخمی ہو گئے تھے۔