1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستیوکرین

روسی فوج نے کاخووکا ڈیم اڑا دیا، یوکرین کا الزام

6 جون 2023

کییف اور کریملن دریائے دنیپرو پرواقع کاخووکا ڈیم کو نقصان پہنچانے کے لیے ایک دوسرے کو زمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ ڈیم کو نقصان پہنچنے سے بڑے پیمانے پر آبادی والے علاقوں کے زیر آب آجانے کا خدشہ ہے۔

https://p.dw.com/p/4SFwV
Ukraine Krieg | Dammbruch Nova Khakovka Talsperre
تصویر: Kherson Region emergency service/Tass/dpa/picture alliance

جنوبی یوکرین میں روس کے زیر قبضہ شہر خیر سون میں جاری لڑائی میں ایک اہم ڈیم کو شدید نقصان پہنچا ہے۔  مقامی گورنر کے مطابق  متاثرہ علاقے سے لوگوں کے انخلاء  کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اسی دوران یوکرینی صدر وولو دیمیر زیلنسکی نے باخموت کے قریب مبینہ پیش قدمی  پر اپنے فوجیوں کی تعریف کی۔

یوکرین اور  روسی حکام نے منگل کے روز کہا کہ جنوبی یوکرین میں کاخووکا ڈیم کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، جس سے دریائے دنیپرو کے ساتھ نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

یوکرین کی سرکاری ہائیڈرو الیکٹرک کمپنی نے کہا کہ انجن روم کے اندر دھماکے کے بعد پاور پلانٹ 'مکمل طور پر تباہ' ہو گیا۔

سوویت دور کا یہ ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ  جزیرہ نما کریمیا کو بھی پانی فراہم کرتا ہے، جسے روس نے 2014 ء میں ضم کر لیا تھا، اور زاپروژیا  جوہری پلانٹ کو بھی پانی اسی ڈیم سے فراہم کیا جاتا ہے، یہ بھی روسی کنٹرول میں ہے۔

Ukraine Krieg | Dammbruch Nova Khakovka Talsperre
دریائے دنیپرو پرواقع کاخووکا ڈیم تصویر: Alexei Konovalov/Tass/dpa/picture alliance

یوکرینی الزام

یوکرین  کی مسلح افواج کی جنوبی کمان نے منگل کی صبح اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ایک تحریر میں کہا،''کاخووکا کے آبی ذخیرے کو روسی قابض افواج نے اڑا دیا۔ تباہی کے پیمانے، پانی کی رفتارو حجم اور ان علاقوں کا جائزہ لیا جارہاہے جو ممکنہ طور پر سیلاب کا شکار ہو سکتے ہیں۔''

یوکرین میں خیرسون علاقائی انتظامیہ نے کہا کہ پانی کی سطح پانچ گھنٹوں میں خطرناک حد کو پہنچ جائے گی اس کے پیش نظر ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں سے آبادی کو نکالنا شروع کر دیا گیا ہے۔

روسی جارحیت کے جواب میں یوکرینی فوجی کارروائی کیسی چل رہی ہے؟

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی نے کہا، ''کاخووکا ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ ڈیم کی تباہی پوری دنیا کے سامنے صرف اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ انہیں(روسیوں کو) یوکرینی سرزمین کے ہر کونے سے بے دخل کیا جانا چاہییے۔ ان کے لیے ایک میٹر جگہ بھی نہیں چھوڑنی چاہییے، کیونکہ وہ ہر میٹر کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔''

Ukraine | Krieg | Dammbruch Nova Khakovka Talsperre
نشیبی علاقوں میں سیلاب تصویر: Alexei Konovalov/TASS/dpa/picture alliance

رات کی تاریکی میں حملہ

یوکرین  کے دارالحکومت کی فوجی انتظامیہ نے میسجینگ ایپ ٹیلی گرام پر بتایا کہ شہر میں نصب فضائی دفاعی نظام منگل کے پہلے پہر سے ہی اس علاقے میں فضائی حملوں کو پسپا کرنے میں مصروف تھا۔

یوکرینی دارالحکومت کے میئر وٹالی کلچکو نے بھی کہا کہ کییف میں دھماکوں کی جو آوازیں سنائی دیں وہ فضائی دفاعی نظام کے جوابی حملوں   کی آوازیں تھی۔

حملے کے بعد کییف کی فوجی انتظامیہ نے کہا کہ فضائی دفاع نے دشمن کی طرفے سے بھجوائے گئے 20 سے زیادہ اوبجیکٹس کو تباہ کر دیا۔

روس کی طرف سے  یوکرین کے شہروں پر فضائی حملوں کی ایک اور لہر شروع کرنے کے نتیجے میں یوکرین میں راتوں رات ہوائی حملوں کا الرٹ نافذ کر دیا گیا۔

Ukraine | Krieg | Dammbruch Nova Khakovka Talsperre
سوویت دور کا یہ ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ جزیرہ نما کریمیا کو بھی پانی فراہم کرتا تصویر: Ukraine's Presidential Office/AP Photo/picture alliance

متضاد دعوے

یوکرین  کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے پیر کو تباہ شدہ شہر باخموت کے قریب پیش قدمی کے دعوے کے تناظر میں اپنے فوجیوں کی تعریف کی، جب کہ روس نے کہا کہ اس نے بڑے پیمانے پریوکرینی  حملے کو پسپا کر دیا ہے۔

زیلنسکی کا اپنی عوام سے  رات کے ویڈیو خطاب کے دوران کہنا تھا،  ''وہ خبر جس کا ہم انتظار کر رہے ہیں، اُس کا خیر مقدم کرتا ہوں۔'' یوکرینی صدر نے مزید کہا،''میں ہر ایک سپاہی کا، اپنے تمام محافظوں، مردوں اور عورتوں کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے آج ہمیں وہ خبر دی جس کا ہم انتظار کر رہے تھے۔ باخموت سیکٹر میں بہترین کار کردگی پیش کرنے والے سپاہیو، گُڈ جاب ۔''

ک م/ ش خ(اے پی، روئٹرز،ڈی پی اے)

 LINK: https://www.dw.com/a-65833125