1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہسپانوی جزیرے کے آتش فشاں کا لاوا بہتا ہوا سمندر کے قریب

20 ستمبر 2021

ہسپانوی جزیرے لا پالما میں واقع آتش فشاں سے لاوا اگلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور یہ کھولتا لاوا پیر کی شام سمندر گرنا شروع ہو جائے گا۔ لا پالما جزیرہ شمالی مغربی افریقہ میں واقع کنیری جزائر میں سے ایک ہے۔

https://p.dw.com/p/40ZQw
Spanien Vulkanausbruch auf La Palma
تصویر: Borja Suarez/REUTERS

سیاحوں کی مقبول منزل خیال کیے جانے والے کنیری جزائر میں سے ایک لا پالما میں واقع ایک آتش فشاں برسوں سے سُلگ رہا ہے۔ اب اس کے دہانے سے انتہائی گرم سیال مادے نے بہنا شروع کر دیا ہے۔

اس کھولتے سیال بہتے لاوے کی تہہ بیس فٹ چوڑی ہے اور اس کا درجہ حرارت ایک ہزار سینٹی گریڈ (اٹھارہ سو فارن ہیٹ) سے زائد ہے۔ یہ سات سو میٹر کی بلندی سے سمندر کی جانب بہہ رہا ہے۔

گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹنے سے درجنوں ہلاک، الرٹ جاری

مقامی انتظامی اہلکاروں کا خیال ہے کہ یہ لاوا عالمی وقت کے مطابق شام سات بجے سمندر میں گرنا شروع ہو جائے گا۔ اس آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ سینکڑوں سیاحوں کو بھی دوسرے مقامات کی جانب روانہ کیا گیا ہے۔

Spanien Vulkanausbruch auf La Palma 1971
سیاح دور کی ایک پہاڑی سے آتش فشاں کے اگلتے لاوے کو دیکھ رہے ہیںتصویر: UPI/picture alliance/dpa

لاوا مزید چند دنوں تک بہتا رہے گا

لا پالما کے مقامی لیڈر اینجل وکٹور ٹوریس کا کہنا ہے کہ جب لاوا سمندر میں گرے گا تو پانی کے ملاپ سے شور بلند ہونے کے ساتھ ساتھ فضا میں انتہائی زہریلی اور تیزابی گیسیں بلند ہوں گی کیونکہ گرم لاوے کو سمندر کا بے بہا پانی ہی ٹھنڈا کر سکتا ہے۔

ٹوریس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس عمل سے سمندر میں سے گہرے دھوئیں کے بادل بلند ہونے سے مجموعی فضا دھندلا سکتی ہے۔ ماہرین نے بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور پر سترہ سے بیس ملین کیوبک میٹر لاوا سمندر تک پہنچے گا۔

کنیری جزائر کے آتش فشانوں پر ریسرچ کرنے والے ادارے نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس آتش فشاں سے کھولتا لاوا اگلے چند دنوں تک بہتا رہے گا۔ اس موقع پر شہری امدادی تنظیموں کو بھی حکام نے چوکس کر دیا ہے۔

Spanien Vulkanausbruch auf La Palma
لا پالما کے شہر سے آتش فشاں کے لاوے سے جلتے گاؤں دیکھے جا سکتے ہیںتصویر: Borja Suarez/REUTERS

متبادل انتظامی اقدامات

اس خطرے کے تناظر میں لاپالما جزیرے کے مغرب میں تمام بحری ٹریفک اور ماہی گیری کی کشتیوں کو ساحل سے دور رکھتے ہوئے متبادل گزرگاہوں کی جانب موڑنے کا سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے۔

سر زمینِ بلوچستان کا ایک اور عجوبہ، مٹی فشاں یا مڈ وولکینو

اب تک پانچ ہزار سے زائد افراد اور پانچ سو کے قریب سیاحوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ شہری انتظامی اہلکاروں کا خیال ہے کہ لاوا بہنے کے باوجود مزید افراد کی منتقلی کی ضرورت نہیں پیش آئے گی۔

لا پالما آتش فشاں

کنیری جزائر میں شامل اس جزیرے کے آتش فشاں نے پچاس برس قبل پہلی مرتبہ لاوا اگلا تھا۔ اس سے گہرا سیاہ دھواں اور راکھ کا سلسلہ گاہے گاہے جاری تھا لیکن کھولتا لاوا اتوار انیس ستمبر سے بہنا شروع ہوا ہے۔

Spanien Vulkanausbruch auf La Palma
کنیری جزائر میں شامل اس جزیرے کے آتش فشاں نے پچاس برس قبل پہلی مرتبہ لاوا اگلا تھاتصویر: Borja Suarez/REUTERS

اس کی زد میں آ کر کم از کم ایک سو مکانات بھسم ہو کر رہ گئے ہیں۔ کئی پہاڑی دیہات بھی متاثر ہوئے ہیں۔ بہت سارے جنگلاتی علاقے کو بھی لاوے نے جلا ڈالا ہے۔

آتش فشاں آگونگ کی سیاہ راکھ سے نظام زندگی متاثر

اب یہ لاوا ڈھلان سے بہتا ہوا بحر اوقیانوس کے پانی تک پہچنے والا ہے۔ ابھی تک اس آتش فشانی عمل میں کوئی انسانی جان ضائع نہیں ہوئی ہے۔

ع ح/ ع آ (روئٹرز)