1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

گزشتہ نو ماہ میں پٹرول کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ

1 اپریل 2019

پاکستانی حکومت نے یکم اپریل سے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6.45 فیصد کا اضافہ کردیا ہے۔ جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں قریب دو فیصد اضافہ ہوا ہے۔

https://p.dw.com/p/3FzzR
Niedergang der Kinoindustrie in Peshawar Pakistan
تصویر: DW/F. U. Khan

حکومت پاکستان کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر چھ روپے جبہ کیروسین اور لائٹ ڈیزیل کی قیمت میں تین روپے اضافہ کیا گیاہے۔ اب مارکیٹ میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 117.43 جبکہ پٹرول کی قیمت 98.89 فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ گزشتہ نو ماہ میں پٹرول کی قیمت میں یہ سب سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق حکومت پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس 17 فیصد کر چکی ہے۔ اس فیصلے کے بعد پاکستان میں ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ہیش ٹیگ پٹرول بم ٹرینڈ کر رہا ہے۔ کئی صارفین وزیر خزانہ اور وزیر اعظم عمران خان کی ماضی کی ٹوئٹس کو شیئر کر رہے ہیں جن میں انہوں نے اس وقت کی حکومت پر پٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر تنقید کی تھی۔

ٹوئٹر کے ایک صارف سعاد رشید نے ٹویٹ میں لکھا،''اگر قر ضوں کے ساتھ پیڑو ل کے اضافے کا دفاع کرنا ہے توجب آپ پہلے بیان دے رہے تھے تب آپکو معلوم ہونا چاہیے تھا کہ آنے والے حالات کیا ہونے ہیں۔ اگر آپ بھی سیاسی بیان بازی ہی کرتے رہے ہیں تو آپ میں اور پی ایم ایل ن اور پی پی پی میں فرق کیا ہے۔‘‘

خرم ذیشان نے لکھا،’’ آخر حکومت نے پٹرول بم گرا ہی دیا۔۔ میں صرف یہ پوچھنا چاہتا ہوں کے وہ سب حساب کتاب جو پی ٹی آئی پچھلی حکومت کے ساتھ کیا کرتی تھی پٹرول کی قیمت کے حوالے سے وہ حساب کتاب کے اوراق کو آگ لگ گئی ہے یا کسی نے چُرا لیے ہیں؟‘‘

ٹوئٹر کے اور صارف نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا،’’ تیل سے لیکر ڈالر تک، ادویات سے لیکر نان روٹی تک، گیس سے لیکربجلی تک، گاڑی سے لیکرسائیکل تک، تعلیم سے لیکرصحت تک، انصاف سے لیکر راشن تک، کرایوں سے لیکرسفر تک، پانی سے لیکر مشروب تک، سبزی سے لیکرگوشت تک،کپڑوں سے لیکرجوتوں تک ہرچیز مہنگی۔۔۔‘‘

ب ج/ ع ا

پاک  بھارت کشیدگی، عالمی اسٹاک منڈیاں متاثر

'پاکستان کی معیشیت 2 ٹریلین تک پہنچ سکتی ہے‘