1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

گال ٹیسٹ: سہواگ کی جارحانہ ڈبل سنچری، مینڈس کے چھ وکٹ

گوہر گیلانی1 اگست 2008

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے بھارت کے 329 رنوں کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنالئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/EoSh
جارحانہ بیٹنگ کے لئے مشہور بھارتی بیٹسمین وریندر سہواگ نے سری لنکا کے خلاف ڈبل سنچری سکور کیتصویر: AP

گالے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے آغاز میں وریندر سہواگ نے اپنا جارحانہ کھیل جاری رکھا لیکن سوائے وی وی ایس لکشمن کےکوئی بھی دوسرا کھلاڑی ان کا ساتھ دینے میں کامیاب نہیں رہا۔ سہواگ دو سو ایک رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے جبکہ لکشمن 39 رن بناکر مینڈس کا شکار بنے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے گالے انٹرنیشنل سٹیڈٹیم میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک چار وکٹوں کے نقصان پر دو سو چودہ رن سکور کئے تھے۔ بھارت کی پوری ٹیم تین سو انتیس رنوں پر سمٹ گئی۔ سری لنکا کی طرف سے مینڈس نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔

Sourav Ganguly
سورو گنگولی، راہل ڈراوڈ اور سچن تندولکر گالے ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوئےتصویر: AP

جواب میں سری لنکا کا آغاز اچھا نہیں رہا۔ بھارتی بولر ظہیر خان نے سری لنکا کے اوپننگ بیٹسمین وینڈورٹ کو چار رنز پر آوٴٹ کردیا۔ لیکن پھر ورنا پورا اور کمارا سنگا کارا نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں نے دلکش نصف سنچریاں سکور کیں۔

بھارتی آف سپنر ہر بھجن سنگھ نے زبردست کم بیک کرکے سری لنکا کے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک سری لنکا نے دو سو پندرہ رن کے مجموعی سکور پر اپنے پانچ وکٹ گنوائے تھے۔ کھیل کے دوسرے روز کے اختتام تک کریز پر کپتان مہیلا جے وردھنے چھیالیس رنز پر اور وکٹ کیپر جے وردھنے موجود تھے۔

سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے اس دوسرے میچ میں بھارتی کپتان انیل کمبلے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ افتتاحی بیٹسمینوں، گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ نے جارحانہ موڑ میں بیٹنگ کی۔ گمبھیر 56 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد مینڑس کا شکار بنے۔ اچھے آغاز کے باوجود بھارت کی اننگز درمیان میں لڑکھڑائی۔ راہل ڈراوڈ، سچن تندولکر اور سورو گنگولی جلدی ہی آوٴٹ ہوگئے۔ ڈراوڈ 2، تندولکر 5، اور گنگولی بغیر کوئی رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ جارحانہ اوپننگ بیٹسمین، وریندر سہواگ شاندار سنچری، 128 رنز پر ناٹ آوٴٹ ہیں اور ان کے ساتھ وی وی ایس لکشمن تیرہ رنز پر کھیل رہے تھے جب امپائروں نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام کا اعلان کیا۔

سری لنکا کی ٹیم نے بھارت کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ ایک اننگز اور دو سو انتالیس رنوں سے جیت لیا تھا۔ سری لنکا میں بھارت تین ٹیسٹ میچوں کے بعد پانچ ون ڈے میچ بھی کھیلے گا۔