گال ٹیسٹ میچ: بھارت کے 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رن
31 جولائی 2008سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے اس دوسرے میچ میں بھارتی کپتان انیل کمبلے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ افتتاحی بیٹسمینوں، گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ نے جارحانہ موڑ میں بیٹنگ کی۔ گمبھیر 56 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد مینڑس کا شکار بنے۔
اچھے آغاز کے باوجود بھارت کی اننگز درمیان میں لڑکھڑائی۔ راہل ڈراوڈ، سچن تندولکر اور سورو گنگولی جلدی ہی آوٴٹ ہوگئے۔ ڈراوڈ 2، تندولکر 5، اور گنگولی بغیر کوئی رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔
تاہم جارحانہ اوپننگ بیٹسمین، وریندر سہواگ شاندار سنچری، 128 رنز پر ناٹ آوٴٹ ہیں اور ان کے ساتھ وی وی ایس لکشمن تیرہ رنز پر کھیل رہے تھے جب امپائروں نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی طرف سے چمیندا واس اور مینڈس نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔
سری لنکا کی ٹیم نے بھارت کے خلاف کولمبو کے سینہالیس گراٴونڈ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ایک اننگز اور دو سو انتالیس رنوں سے جیت لیا تھا۔ سری لنکا میں بھارت تین ٹیسٹ میچوں کے بعد پانچ ون ڈے میچ بھی کھیلے گا۔