1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کی امداد کی پیشکش، کیا بھارت قبول کرے گا؟

24 اگست 2018

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ریاست کیرالا میں سیلاب کے بعد ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ’انسانی بنیادوں پر امداد‘ کی پشکش کی ہے۔ قبل ازیں بھارتی حکومت نے قطر اور امارات سمیت غیر ملکی امداد کی پشکش مسترد کردی تھی۔

https://p.dw.com/p/33gM9
Pakistan Imran Khan, Anführer der Partei Tehreek-e-Insaf (PTI)
تصویر: picture-alliance/AP Photo/B.K. Bangash

پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کے روز بھارتی ریاست کیرالا میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ افراد کے لیے پاکستانی عوام کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم خان نے ایک ٹوئیٹ میں ضرورت پڑنے پر ’انسانی بنیادوں پر امداد‘ کی پشکش کی۔

بھارتی ریاست کیرالا میں آٹھ اگست سے شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور اس کی زد میں آ کر 230 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ سیلاب نے بڑے پیمانے پر املاک کو بھی نقصان پہنچایا جب کہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ دو سو ارب روپے لگایا گیا ہے۔

کیرالا میں صدی کا بدترین سیلاب: سینکڑوں ہلاک، آٹھ لاکھ بےگھر

عمران خان کی بھارت کو مذاکرات کی پیشکش

Indien Überschwemmungen im Bundestaat Kerala
تصویر: Getty Images/AFP

سوشل میڈیا پر پاکستان کے معروف صحافی و تجزیہ نگار زاہد حسین نے پاکستانی وزیراعظم کی اس پیشکش کو ایک اچھا اقدام قرار دیا۔

واضح رہے بھارتی حکومت نے ریاست کیرالا میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد جاری امدادی سرگرمیوں میں غیر ملکی تعاون کو قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔  متحدہ عرب امارات نے ایک سو ملین  جب کہ قطر نے پانچ ملین ڈالر امداد کی پیشکش کی تھی۔ بعد ازاں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد کا شکریہ ادا کیا۔