1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پچھلی بار کھلی نہیں تھی، اس مرتبہ چور بند تجوری اٹھا لے گئے

17 مارچ 2021

جرمن صوبے رائن لینڈ پلاٹینیٹ کے ایک ہوٹل میں چوری کا ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا۔ گزشتہ ماہ اس ہوٹل میں واردات کے دوران چوروں سے ایک تجوری کھلی نہیں تھی۔ اس مرتبہ بظاہر وہی نامعلوم چور کئی من وزنی تجوری اٹھا کر لے گئے۔

https://p.dw.com/p/3ql03
دریائے موزل کے کنارے کوشَیم شہر کے تاریخی شاہی قلعے کا فضائی منظرتصویر: picture-alliance/R. Wilms

پولیس نے آج بدھ سترہ مارچ کے روز بتایا کہ صوبے رائن لینڈ پلاٹینیٹ میں اس جرم کا ارتکاب ترائس کارڈن نامی ایک چھوٹے سے سیاحتی قصبے کے ایک ہوٹل میں کیا گیا۔ اس واردات کے دوران چوری تقریباﹰ 200 کلو گرام (پانچ من سے زیادہ) وزنی ایک تجوری چرا کر لے گئے۔

ایک دو ملزمان کے بس کی بات نہیں تھی

پولیس کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات چند نامعلوم چوروں نے اس ہوٹل کے مرکزی دفتر میں گھس کر وہاں سے ایک بہت بھاری فولادی تجوری اٹھائی اور اسے لے کر ہوٹل کے استقبالیہ سمیت پوری عمارت سے ہوتے ہوئے دروازے تک لائے اور پھر شاید اسے ایک بڑی ٹرانسپورٹ گاڑی میں لاد کر چلتے بنے۔

عشروں پہلے فرانس بھیجے گئے ’چوری شدہ‘ بچوں کے ہنوز جواب طلب سوالات

پولیس کے تفتیشی ماہرین کے مطابق ملزمان کی تعداد کم از کم بھی تین سے چار تک رہی ہو گی، کیونکہ اتنی بھاری تجوری کو اس کی جگہ سے اٹھا کر دروازے تک لانا ایک دو انسانوں کے بس کی بات تو نہیں تھی۔

Gold-fakten Flash-Galerie
تصویر: Fotolia/Sebastian Kaulitzki

چوری کی پہلی کوشش ناکام رہی تھی

مقامی پولیس نے ہوٹل کی انتظامیہ کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس تجوری میں نقدی کی صورت میں بہت بڑی رقم موجود تھی۔ اس رقم کی مالیت البتہ نہیں بتائی گئی۔

چور نے چوری کے لیے گھر کے تمام افراد کو ہسپتال کیسے بھیجا؟

ہوٹل کی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ ماہ فروری میں بھی نامعلوم چوروں نے اسی ہوٹل میں چوری کی کوشش کی تھی، لیکن وہ بظاہر اس تجوری کو کھولنے میں ناکام رہے تھے۔ تب اس جرم کی بھی پولیس کو اطلاع کر دی گئی تھی۔

چند ہفتے قبل پیش آنے والے اس واقعے کے فوری بعد پولیس نے موقع واردات سے جو شواہد جمع کیے تھے، ان کے مطابق چوروں نے تب اس بھاری بھرکم تجوری کو ساتھ لے جانے کی کوشش بھی کی تھی، مگر کامیاب نا ہو سکے تھے۔

ڈاکا باویریا کی جیولری شاپ میں، پولیس اہلکار برلن میں گرفتار

آبادی صرف ڈھائی ہزار

پولیس نے چوری کی اس دوسری اور پہلی کامیاب واردات کے بعد بتایا کہ بظاہر اس کارروائی کے مجرم بھی وہی ہیں جو پہلے تھے۔

اس مرتبہ مگر وہ تعداد میں پہلے سے زیادہ تھے اور اس واردات کے لیے پوری تیاری کے ساتھ ہوٹل میں داخل ہوئے تھے۔ پولیس کی نامعلوم ملزمان کے خلاف تفتیش جاری ہے۔

چور چوری کے لیے گاڑی میں بیٹھ گیا تھا، مگر پھر بیٹھا ہی رہا

ترائس کارڈن جرمن شہر کوبلینز کے نواح میں دریائے موزل کی وادی میں ایک چھوٹا سا مگر ہزار سال سے بھی زیادہ پرانا ایک تاریخی قصبہ ہے، جس کی آبادی صرف ڈھائی ہزار کے قریب ہے۔

م م / ش ح (ڈی پی اے، آر پی پولیس)