1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی کمانڈوز کے حملے کا خطرہ‘، بھارت میں ہائی الرٹ

29 اگست 2019

بھارتی ریاست گجرات میں خفیہ اطلاعات کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی کمانڈوز گجرات میں ممکنہ طور پر کوئی حملہ کر سکتے ہیں یا فرقہ ورانہ بنیادوں پر تشدد کے واقعات شروع کرا سکتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3OgJU
Symbolbild | Indien Pakistan Freundschaft
تصویر: picture-alliance/dpa/epa/H. Tyagi

میڈیا کے مطابق ان اطلاعات کے بعد اس بھارتی ریاست میں بندرگاہی علاقوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ 'پاکستان کے تربیت یافتہ کمانڈوز‘ خلیج کچھ میں پہنچ چکے ہیں اور ان کی مبینہ طور پر کوشش ہے کہ گجرات میں تشدد کو ہوا دی جائے۔ میڈیا رپورٹوں میں کہا جا رہا ہے کہ یہ کمانڈوز زیرآب حملوں کے لیے بھی تربیت یافتہ ہیں اور اسی تناظر میں بندرگاہوں کا انتظام چلانے والے ادارے اڈانی پورٹس کی جانب سے سلامتی سے متعلق ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

کشمیر: 500 مظاہرے اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے، حکومتی ذرائع

نئی دہلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کمانڈوز ممکنہ طور پر پاکستانی فوج کے اہلکار یا فوج کے تربیت یافتہ کسی مسلح گروہ کے رکن بھی ہو سکتے ہیں، جن کا مقصد بھارت میں داخل ہو کر حملے کرنا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ پاکستان اور بھارت میں اس وقت کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے متنازعہ علاقے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے یونین علاقہ قرار دینے کے اعلان کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان شدید تناؤ پیدا ہو چکا ہے۔ بھارت نے پانچ اگست کو اپنے زیر انتظام جموں اور کشمیر کو حاصل خصوصی دستوری حیثیت ختم کر دی تھی، جب کہ تب سے اب تک وہاں متعدد علاقوں میں کرفیو نافذ ہے اور مواصلاتی رابطوں کا نظام بھی معطل ہے۔

ع ت، م م (ڈی پی اے، روئٹرز)