1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی، علاقے کی خوش باش ترین قوم

21 مارچ 2019

ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2019ء کے مطابق پاکستانی جنوبی مشرقی ایشیا میں اپنی علاقے کی سب سے خوش قوم ہیں۔ عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا 67 واں نمبر ہے۔ بھارت کا نمبر اس فہرست میں 140واں ہے۔

https://p.dw.com/p/3FRnr
Pakistan  Der ehemals bitterarme Teekoch Arshad Khan startet eine Filmkarriere
تصویر: picture alliance/dpa/AA/M. Aktas

ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2019ء میں فِن لینڈ کو مسلسل دوسرے برس زندگی گزارنے کے لیے بہترین جگہ قرار دیا گیا ہے۔ اس سالانہ رپورٹ کا اجراء بدھ 20 فروری کو کیا گیا جس میں دنیا کے 156 ممالک میں اس بات کا جائزہ لیا جاتا ہے کہ اس ملک کے شہری اپنے ملک میں زندگی گزارنے پر کس قدر خوشی محسوس کرتے ہیں۔ یہ درجہ بندی مختلف عوامل کو مدنظر رکھ کر مرتب کی جاتی ہے جن میں اوسط عمر، ویلفیئر سپورٹ، سماجی آزادی، فیاضی اور کشادہ دلی اور حکومت اور تجارت میں بدعنوانی کا درجہ وغیرہ شامل ہیں۔

ان تمام عوامل کے تناظر میں دنیا کے پانچ سب سے خوش اقوام میں شمالی یورپی ممالک میں فِن لینڈ پہلے، ڈنمارک دوسرے، ناروے تیسرے، آئس لینڈ چوتھے جبکہ ہالینڈ پانچویں نمبر پے۔

Symbolbild | Finnland
دنیا کا سب سے زیادہ مطمئین اور خوش ملک فن لینڈ کو قرار دیا گیا۔تصویر: picture-alliance/dpa/Lehtikuva/H. Saukkomaa

دوسری طرف خوشی کے حوالے سے مرتب کی گئی 156 مملک کی اس درجہ بندی میں جنوبی سوڈان سب سے نیچے ہے جس کے بعد وسطی افریقی جموریہ، افغانستان، تنزانیہ اور روانڈا کا نمبر آتا ہے۔

جرمنی سال 2019ء کی اس درجہ بندی میں 17ویں نمبر پر آیا ہے جبکہ گزشتہ برس یعنی 2018ء میں جرمنی اس فہرست پر  15ویں نمبر پر تھا۔ امریکا رواں برس 19ویں نمبر پر ہے  تاہم یہ بات قابل غور ہے کہ امریکا مسلسل اس فہرست میں نیچے کی طرف جا رہا ہے۔

پاکستانی خطے کی سب سے خوش باش قوم

ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2019ء میں عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا نمبر 67 ہے۔ خیال رہے کہ سال 2018ء میں اس حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ میں پاکستان عالمی درجہ بندی میں خوشی کے لحاظ سے پاکستان کا نمبر 75 تھا اور اس طرح ایک سال کے دوران پاکستان آٹھ درجات اوپر آیا ہے۔

پاکستانی اپنے ہمسایہ ممالک میں سے سب سے زیادہ خوش قوم ہیں۔ پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت کا نمبر خوشی کی اس درجہ بندی میں  140 واں ہے۔ چین کا 94، سری لنکا 131، ایران 118 جبکہ افغانستان 154 ویں پوزیشن پر ہے۔

یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی طرف سے تیار کرائی گئی جبکہ اسے عالمی سطح پر 20 مارچ کو منائے جانے والے خوشی کے عالمی دن یعنی ’ورلڈ ہیپی نیس ڈے‘ کے موقع پر جاری کیا گیا۔

ڈی ڈبلیو کے ایڈیٹرز ہر صبح اپنی تازہ ترین خبریں اور چنیدہ رپورٹس اپنے پڑھنے والوں کو بھیجتے ہیں۔ آپ بھی یہاں کلک کر کے یہ نیوز لیٹر موصول کر سکتے ہیں۔