1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کے آرچ بشپ کارڈینل  مقرر

22 مئی 2018

کراچی کے آرچ بشپ جوزف کوٹس کو 29 جون کو پوپ فرانسس کی جانب سے ’کارڈینل‘ کا عہدہ تفویض کیا جائے گا۔  کوٹس دوسرے پاکستانی ہیں جنہیں یہ عہدہ ملے گا۔

https://p.dw.com/p/2y6GC
Joseph Coutts, Erzbischof von Karatschi
تصویر: Privat

اتوار کے روز پوپ فرانسس نے دنیا کے پانچ براعظموں سے چودہ افراد کی بطور کارڈینل تقرری کا اعلان کیا تھا۔ پوپ کا کہنا تھا کہ وہ ان افراد کو چن رہے ہیں، جو غریب عوام کے لیے کام کرتے ہیں اور ان کا تعلق ان ممالک سے ہے جہاں کیتھولک ایک اقلیت ہیں۔ یہ کارڈینل پاکستان کے علاوہ اٹلی، اسپین، پرتگال، پولینڈ، عراق، جاپان، مڈغاسکر، پیرو، میکسیکو اور بولیویا سے منتخب کیے گئے ہیں۔  29 جون کو ویٹیکن میں ایک تقریب میں انہیں باقاعدہ کارڈینل کے عہدے پر فائز کیا جائے گا۔

Joseph Coutts, Erzbischof von Karatschi
کوٹس پاکستان میں ‘کاریٹاس پاکستان‘ کے نیشنل ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیںتصویر: Privat

کراچی کے جوزف کوٹس دوسرے پاکستانی آرچ بشپ ہیں جنہیں کارڈینل منتخب کیا گیا ہے۔ انہیں کراچی کا آرچ بشپ 2012 میں بنایا گیا تھا۔ کوٹس پاکستان میں ‘کاریٹاس پاکستان‘ کے نیشنل ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ مسلمانوں کے ساتھ بین المذاہب مذاکراتی عمل کا بھی سرگرم حصہ ہیں اور ’پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس‘ کے صدر بھی ہیں۔ انہوں نے فلاسفی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔ وہ انگریزی، اطالوی، جرمن، فرانسیسی، اردو، پنجابی اور سندھی زبان بول سکتے ہیں۔

Twitter Erzbischof von Karatschi Joseph Coutts
تصویر: Twitter/Bilawal Bhutto Zardari

کراچی میں ایک تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن بلاول بھٹو زرداری نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ ان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے،’’ ہمیں بہت فخر ہے کراچی کے آرچ بشپ کو پوپ فرانسس نے کارڈینل کا عہدہ دیا ہے۔‘‘ بلاول کا کہنا ہے کہ ہم ایک پرامن اور برداشت رکھنے والے پاکستان کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

مہاجرین کے لیے دل کھلے رکھو، پوپ فرانسس

پوپ فرانسس کی سندھی اجرک میں سیلفی

ب ج/ ع ا (نیوز ایجنسیاں)