1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’پاکستان کو بری قسمت نے نہیں بری کارکردگی نے ہرایا‘

24 ستمبر 2018

بھارتی بلے بازوں روحت شرما اور شکھر دھون نے اپنی جاندار بلے بازی سے پاکستانی ٹیم کو ایشیا کپ کے اہم میچ میں پریشان کیے رکھا۔ بھارت نے پاکستان کو نو وکٹوں سے میچ باآسانی ہرا دیا۔

https://p.dw.com/p/35Nq7
Cricket ODI - Südafrika vs Indien - Virat Kohli
تصویر: Getty Images/Gallo Images/S. Roy

پاکستان نے بھارت کو سات وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز کا ہدف دیا تھا۔ بھارت نے 39.3 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 238 رنز بنا کر پاکستان کو شکست دے دی۔ دبئی میں جاری ایشیا کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارتی ٹیم سے دوسری مرتبہ ہاری ہے۔

پاکستان کی اس شکست پر قومی کرکٹ ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جیو نیوز سے وابستہ اسپورٹس جرنلسٹ فیضان لکھانی نے ایک ٹویٹ میں لکھا،’’امید ہے کہ پاکستان  اس سیریز میں بھارت سے دو بار ہارنے سے ضرور کچھ سبق سیکھے گا۔‘‘

صحافی مظہر عباس نے اپنی ٹویٹ میں لکھا،’’ آپ ایک شکست خوردہ ذہنیت کے ساتھ نہیں جیت سکتے۔ پاکستان کو بری قسمت نے نہیں بری کارکردگی نے ہرایا۔‘‘

ایک کرکٹ کے مداح نے اپنی ٹویٹ میں لکھا،’’ کیا زمانہ آ گیا ہے، بھارت پاکستان کو یورکر مار رہا ہے۔‘‘

پاکستانی کھلاڑی دو مرتبہ بھارتی بلے باز شکھر دھون کے کیچ پکڑنے میں ناکام رہے اور یوں پاکستانی ٹیم کے لیے انتہائی خطر ناک ثابت ہونے والے کھلاڑی آؤٹ نہ ہو پائے۔

بھارت اس جیت کے بعد اب ایشیا کپ میں مستحکم پوزیشن پر ہے اور  بھارت کے لیے جمعے کو فائنل میچ کھیلنے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ پاکستان کو فائنل تک پہنچنے کے لیے بنگلہ دیش کو بدھ کو شکست دینا لازمی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اور تجزیہ کار ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی کارکرردگی کو خوب سرا رہے ہیں۔ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اس سیریز میں نہیں کھیل رہے لیکن انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے اپنی ٹیم کو مبارک باد دی۔