1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کا دورہ بہت چیلنجنگ ہے، جنوبی افریقی کوچ

25 جنوری 2021

ان دنوں جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر ہے۔ مہمان اور میزبان ٹیمیں دو پانچ روزہ ٹیسٹ میچ اور محدود اوورز پر مشتمل تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گی۔

https://p.dw.com/p/3oOLd
ICC Cricket World Cup 2019 Sri Lanka - Südafrika
تصویر: Getty Images/AFP/L. Parnaby

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کوچ مارک باؤچر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا اور سکیورٹی کی سخت پابندیوں نے موجودہ سیریز کو نہ صرف مشکل بنا دیا ہے بلکہ اس میں ان کی ٹیم کو بہت سے چیلنجز کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ پہلا ٹیسٹ میچ چھبیس جنوری سے کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔بہترین کپتان، آئی سی سی کے پول میں عمران خان سب سے آگے

جنوبی افریقی ٹیم کا دورہ

پاکستان کا دورہ کرنے والی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم چودہ برس بعد پاکستانی سرزمین پر کھیلنے آئی ہے۔ سن 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشت گردانہ حملے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کا پاکستان میں انعقاد معطل ہو کر رہ گیا تھا۔ ایک طویل عرصے کے بعد ایک مضبوط اور معروف کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر ہے۔ اس کے میچز کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کےمقابلے سن 2019 کے اواخر سے بحال ہوئے ہیں۔

ICC Cricket World Cup 2019 | Pakistan vs Südafrika | Babar Azam
بابر اعظم بطور کپتان اپنا پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ جنوبی افریقی ٹیم کے خلاف کھیلیں گے تصویر: Getty Images/M. Hewitt

سخت سکیورٹی میں دورہ

سابق وکٹ کیپر بیٹسمین مارک باؤچر کا کہنا ہے کہ یہ دورہ انتظامی حوالے سے خاصا چیلنجنگ ہے کیونکہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں فی الوقت باہر نکلنا محال خیال کیا جاتا ہے۔ مارک باؤچر نے ان خیالات کا اظہار ایک ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ میں پہلا آسٹریلوی کھلاڑی

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب سخت سکیورٹی اور مشکل حالات کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے ذہنوں میں چھائے ہوں، تو پوری طرح کرکٹ کھیلنا ممکن نہیں رہتا۔ پاکستان پہنچنے پر جنوبی افریقی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے اور تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹوں کے نتائج منفی رہے تھے۔

Cricket Pakistan - Sri Lanka
ایک ٹیسٹ میچ میں اوپنر عابد علی اور بابر اعظم اسکور لیتے ہوئےتصویر: picture-alliance/AP Photo/A. Naveed

جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان

پاکستان کی کرکٹ ٹیم نوجوان کرکٹر بابر اعظم کی کپتانی میں پہلا ٹیسٹ میچ چھبیس جنوری کو کراچی میں کھیلے گی۔ بطور کپتان بابر اعظم کا یہ پہلا میچ ہو گا۔ وہ نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران انجری کا شکار تھے اور کوئی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم ’وائٹ واش‘ سے بچ گئی

دوسرے پانچ روزہ ٹیسٹ میچ کا میزبان شہر راولپنڈی ہو گا اور وہاں یہ ٹیسٹ میچ چار سے آٹھ فروری تک کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز گیارہ فروری سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ اس سیریز کے تینوں میچ لاہور ہی میں ہوں گے۔

ع ح / م م (اے ایف پی)