پاکستانی شہر سیالکوٹ میں ہزار سال پرانے ایک ہندو مندر کو تعمیر نو اور بحالی کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ یہ مندر گزشتہ بہّتر سالوں سے بند پڑا تھا۔ اس مندر کو پانچ اگست بروز پیر اس دن کھولا گیا، جب بھارتی حکومت نے اپنے زیر انتظام جموں و کشمیر کو نیم خود مختار حیثیت دینے والے ایک قانون کو ختم کر دیا۔