1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
دہشت گردیایشیا

پاکستان: شدت پسندوں کے ساتھ تصادم میں دو فوجی ہلاک

30 اکتوبر 2023

پاکستانی فوج کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کھوڑو میں عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں فوج کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے، جس میں دو شدت پسند بھی مارے گئے۔

https://p.dw.com/p/4YBM2
پاکستانی فوج
فوج کے بیان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں ضلع اوکاڑہ کے رہائشی 37 سالہ نائب صوبیدار آصف عرفان اور ضلع سرگودھا کے رہائشی 22 سالہ سپاہی عرفان علی ہلاک ہو گئےتصویر: Sajjad Qayyum/AFP

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کھوڑو میں شدت پسندوں کے ساتھ ہونے والے ایک تصادم کے دوران فوج کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

پاک افغان سرحد پر احتجاجی دھرنا، مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار

فوج کے تعلقات عامہ کے دفتر (آئی ایس پی آر) کے ایک بیان کے مطابق فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگا کر آپریشن شروع کیا تھا، جس میں فائرنگ کے دوران دو دہشت گرد بھی مارے گئے جب کہ دو زخمی ہو گئے۔

بلوچستان کے ضلع تربت میں دہشت گردانہ حملہ، چھ مزدور ہلاک

فوج کے بیان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں ضلع اوکاڑہ کے رہائشی 37 سالہ نائب صوبیدار آصف عرفان اور ضلع سرگودھا کے رہائشی 22 سالہ سپاہی عرفان علی ہلاک ہو گئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے تلاشی مہم جا رہی ہے۔

مستونگ حملہ، صوبائی حکومت کا تین روزہ سوگ کا اعلان

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ''سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔''

بلوچستان میں پاکستانی فوج کا گشت
پاکستانی صوبہ بلوچستان میں کئی عسکریت پسند گروپ متحرک ہیں، جو فوج کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ گزشتہ جولائی میں ژوب اور سوئی میں ہونے والے اسی طرح کے ایک حملے میں  12 فوجی ہلاک ہو گئے تھےتصویر: Banaras Khan/AFP/Getty Images

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ جن شدت پسندوں کے ساتھ تصادم ہوا، ان کاتعلق کس گروپ سے تھا۔ کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری بھی نہیں لی ہے۔

پاکستانی صوبہ بلوچستان میں کئی عسکریت پسند گروپ متحرک ہیں، جو فوج کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ گزشتہ جولائی میں ژوب اور سوئی میں ہونے والے اسی طرح کے ایک حملے میں  12 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

رواں برس کسی ایک دن میں دہشت گردوں کے حملوں میں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی یہ سب سے بڑا واقعہ تھا۔ اس سے قبل فروری 2022 میں بلوچستان کے کیچ ضلع میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 10 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

ص ز/ ج ا (نیوز ایجنسیاں)

چار دہائيوں پر مشتمل اندھيروں کا سفر