1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان: سڑک حادثے میں 29 افراد ہلاک

19 جولائی 2021

پاکستان کے ضلعے ڈیرہ غازی خان میں تونسہ روڈ پر سیالکوٹ سے راجن پور آنے والی مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک ٹکر ہوجانے سے 29 افراد ہلاک اور 44 دیگر زخمی ہوگئے۔ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/3wfTG
Busunglück in Pakistan 11.11.2014
(علامتی تصویر)تصویر: picture-alliance/epa/W. Hussein

پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق حادثے میں شکار بس میں 75مسافر سوار تھے۔ تمام زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔ اور ٹریفک کو بحال کر دیا گیا ہے۔  ہلاک اور زخمی ہونے والے بیشتر افراد مزدور تھے جو عیدالضحی کا تہوار منانے کے لیے اپنے اپنے گھروں کو جارہے تھے۔

ڈیرہ غازی خان کے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بس سیالکوٹ سے راجن پور جا رہی تھی کہ انڈس ہائی وے تونسہ روڈ کے قریب ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد راحت او ربچاو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور اب ٹریفک کو بحال کردیا گیا ہے۔

سڑک حادثات ہوتے رہتے ہیں

پاکستان میں اس طرح کے سڑک حادثات بالعموم ہوتے رہتے ہیں۔

 گزشتہ ماہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں زائرین کی ایک بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Busunglück in Pakistan
(علامتی تصویر)تصویر: Asif Hassan/AFP/Getty Images

قبل ازیں 31 مئی کو پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں لاہور سے ملتان جانے والی ایک مسافر بس پل سے نیچے جا گری تھی جس کے نتیجے میں 9 مسافر ہلاک جبکہ 28 زخمی ہو گئے تھے۔

علاوہ ازیں 29 مئی کو مظفر آباد کے جنوب میں ایک مسافر بس سیکڑوں فٹ کھائی میں دریائے جہلم کے کنارے جا گرنے سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔

20 مئی کو روہڑی کے قریب دبر تھانے کی حدود میں مسافر کوچ الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 13 مسافر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

 ج ا/  ص ز (ڈی پی اے، اے پی)

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں