1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

'میڈ ان جرمنی‘ مصنوعات پر سب سے زیادہ بھروسہ

30 ستمبر 2019

دنیا بھر میں صارفین کو 'میڈ ان جرمنی‘ مصنوعات پر زیادہ بھروسہ ہے اور وہ جرمنی میں بنی اشیاء کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3QU72
Made in Germany
تصویر: picture-alliance/dpa/K.J. Hildenbrand

نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے بنی اشیاء کے بارے میں مثبت تاثر میں کمی آئی ہے۔ ‘یوگوو‘ نامی کمپنی کی جانب سے جاری سروے کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے 23 ممالک کے صارفین نے جرمنی کی بنی اشیاء کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کیا۔ صرف چھ فیصد صارفین ایسے تھے جنہوں نے جرمنی میں بنی اشیاء کے بارےمیں منفی خیالات کا اظہار کیا۔

’میڈ اِن جرمنی‘ دنیا کا معروف ترین برانڈ

جرمنی کے بعد سب سے مقبول برانڈ 'میڈ ان اٹلی‘ تھا۔ اٹلی کے بعد لوگوں کو برطانیہ اور فرانس میں بنی مصنوعات پسند ہیں اور جاپان  کا نمبر  ان ممالک کے بعد آتا ہے۔ سروے میں حصہ لینے والے 44 فیصد صارفین نے چین میں بنی اشیاء کے بارے میں منفی خیالات کا اظہار کیا۔ صرف پندرہ فیصد ایسے صارفین تھے جو چین میں بنی اشیاء کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔

اس سروے میں یورپی یونین، آسٹریلیا، جاپان، بھارت، میکسیکو، چین، نائجیریا اور جنوبی افریقہ کے شہریوں کی رائے پوچھی گئی تھی۔ 'یوگوو‘ کے مارکیٹنگ کے سربراہ فلپ شنائڈر کا کہنا ہے،'' ہماری تحقیق نے یہ ثابت کیا کہ کون سی اشیاء کس ملک میں بنی ہیں ، اس کا صارفین پر گہرا اثر ہوتا ہے۔‘‘

ب ج، ک م (ڈی پی اے)

چین بیرونی سرمایہ کاری کے لیے اپنے دروازے کھولے، یورپ

امریکا اور چین میں تجارتی جنگ شدید ہونے کا خطرہ