1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میرکل کی جماعت حکومتی معاہدے پر راضی

27 فروری 2018

چانسلر انگیلا میرکل کی کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) نے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ( ایس پی ڈی) کے ساتھ مخلوط حکومت کے قیام کی منظوری  دے دی۔ تاہم بظاہر اس یکجہتی کے باوجود پارٹی کے اندرونی حلقوں میں تناؤ برقرار ہے۔

https://p.dw.com/p/2tOrA
تصویر: Reuters/H. Hanschke

گزشتہ روز جرمن دارالحکومت برلن میں سی ڈی یو کے ایک اجلاس میں سوشل ڈیموکریٹس کے ساتھ طے پانے والے حکومتی معاہدے پر رائے شماری ہوئی۔ اس موقع پر موجود 975 ارکان میں سے صرف 27 نے اس معاہدے کے خلاف فیصلہ دیا۔ تاہم رائے شماری سے قبل میرکل نے اپنے ساتھیوں سے مخلوط حکومت کے قیام کے اس سمجھوتے کی حمایت کرنے کی درخواست کی تھی۔

Deutschland CDU Parteitag Annegret Kramp-Karrenbauer
تصویر: Getty Images/AFP/T. Schwarz

میرکل نے اپنے خطاب میں یہ تسلیم بھی کیا کہ گزشتہ برس ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں سی ڈی یو کو ملنے والے ووٹوں میں سات فیصد تک کی کمی ہوئی تھی، جسے انہوں نے مشکل اور غیر معمولی صورتحال قرار دیا۔ اس اجلاس کے دوران ریاست زار لینڈ کی وزیر اعلٰی آنےگریٹ کرمپ کارن باوور کو بھاری اکثریت کے ساتھ پارٹی کا نیا سکیرٹری جنرل بھی منتخب کیا گیا۔ پچپن سالہ کارن باوور میرکل کی قریبی ساتھی ہیں اور کچھ مبصرین تو انہیں ملک کے اگلے چانسلر کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں۔

میرکل نے اپنی تقریر میں سوشل ڈیموکریٹس کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کے بارے میں تحفظات کو بھی دور کرتے ہوئے کہا، ’’اس سے بہتر معاہدہ نہیں ہو سکتا تھا‘‘۔ ان کے بقول عوام نے سی ڈی یو کو ملک چلانے کے حوالے سے ایک ذمہ دار جماعت کے طور پر دیکھا ہے اور یہی کرسچن ڈیموکریٹس کی پہچان ہے۔

نئی جرمن حکومت کے قیام کا معاہدہ طے پا گیا

ایس پی ڈی مہاجرین سے متعلق معاہدے پر کاربند رہے، سی ایس یو

میرکل کی سیاسی جماعت کا کنونشن، مخلوط حکومت اہم ترین موضوع