1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مہوش حیات کا تمغہء امتیاز، بحث کا سبب کیوں ؟

25 مارچ 2019

مہوش حیات کو پاکستان کا سول ایوارڈ تمغہء امتیاز دیا جانا سوشل میڈیا پر باعث بحث بن گیا ہے۔ اس ایوارڈ کے بعد جہاں اس فنکارہ کی تعریف کی گئی تو وہیں کچھ لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

https://p.dw.com/p/3Fd1G
Pakistan Schauspielerin Mehwish Hayat
تصویر: picture-alliance/Everett/Ary Films

پاکستانی آرٹسٹ مہوش حیات کو 23 مارچ کو ایوان صدر میں منعقد تقریب میں اس اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر کئی تبصرے کیے گئے۔ سوشل میڈیا صارف آمنہ خالد کا کہنا تھا،’’ میں مہوش حیات پر کی جانے والی تنقید کے خلاف ہوں لیکن وہ اس ایوارڈ کی مستحق نہیں ہیں۔ کئی اور ایسے فنکار ہیں جنہیں یہ ایوارڈ ملنا چاہیے تھا۔‘‘

 امان ترین نے لکھا،’’  مہوش حیات آپ کو مبارک باد۔ یہ باعث خوشی ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔‘‘

سانول طارق نامی ایک صارف نے لکھا،'' مہوش حیات کی کامیابی اور اس پر کی جانے والی بحث ظاہر کرتی ہے کہ ہم بحیثیث قوم فنکاروں کو کمتر سمجھتے ہیں۔‘‘

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ثانیہ سعید، مرینہ خان، ثمینہ پیرزادہ اور بشریٰ انصاری جیسے فنکاروں کی موجودگی میں مہوش حیات کو کیوں ایوارڈ دیا گیا۔‘‘ تاہم کئی صحافیوں، فنکاروں اور دیگر شخصیات نے پاکستانی فنکارہ کے کام کو سراہا اور اس ایوارڈ پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

تمغہء امتیاز وصول کرنے کے بعد اس پاکستانی فنکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ وہ کس طرح سے چھوٹی سی عمر سے ایک آرٹسٹ بننا چاہتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس ایوارڈ کو خواب دیکھنے والی تمام لڑکیوں کے نام کرتی ہیں۔

ب ج/ ع ا