1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تاريخ

مالم جبہ کے سیاحتی مقام پر ’بین الاقوامی اسکیئنگ‘ مقابلہ

بینش جاوید
30 جنوری 2017

مالم جبہ میں الپائن اِسکِی کلب کی جانب سے پہلے بین الاقوامی اسکیئنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں مراکش، یونان، افغانستان، سری لنکا، یوکرائن، تاجکستان، اور سلوواکیہ کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

https://p.dw.com/p/2WcAO
Afghanistan Skigebiet in der Bamiyan Provinz
تصویر: DW/Z. Ahmadi

خیبر پختونوا کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں ان مقابلوں میں 50 مرد اور 10 خواتین پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا جب کہ مراکش، یونان، افغانستان، سری لنکا، یوکرائن، تاجکستان، اور سلوواکیہ سے تعلق رکھنے والے آٹھ بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس مقابلے کے انعقاد سے پاکستان میں سیاحت اور بین الاقوامی اسپورٹس کے مقابلوں کے دروازے کھلیں گے۔

خیبر پختونخوا میں حکمران سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس کھیل کی تصاویر شائع کیں۔

پاکستان کی فضائیہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اسکیئنگ مقابلے کے پہلے روز یوکرائن کی ٹیم باقی ٹیموں پر حاوی رہی۔ مردوں کے مقابلے میں یوکرائن کے ایوان کوواسنکیُک نے اول پوزیشن حاصل کی، سلوواکیہ کے کھلاڑی جان جاکوبا نے دوسری، یوکرائن کے کھلاڑی واسیلے نے تیسری اور پاکستانی کھلاڑی محمد کریم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

اسکیئنگ کے خواتین کھلاڑیوں کے مقابلے میں اول اور دوسری پوزیشن یوکرائن کی کھلاڑیوں نے حاصل کی۔ پاکستان کی بین الاقوامی اسکیئر افراء ولی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔