1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

طالبان نے امریکی تربیت یافتہ کمانڈوز ہلاک کر دیے

18 جولائی 2019

افغانستان میں طالبان نے 34 کمانڈوز کو ہلاک کر دیا ہے۔ حکام نے آج جمعرات 18 جولائی کو بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی شب مغربی صوبے بادغیس میں پیش آیا۔

https://p.dw.com/p/3MEbd
Afghanistan Sicherheitskräfte in Kandahar
تصویر: picture-alliance/Xinhua/S. Seiam

صوبہ بادغیس کے ایک ضلع اب کماری کے سربراہ خدا داد خان نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ ان دستوں کو اس ضلعے میں طالبان کے خلاف ایک خصوصی کارروائی کے لیے روانہ کیا گیا تھا تاہم گھات لگائے عسکریت پسندوں نے راستے میں ہی ان کمانڈوز کو نشانہ بنا دیا۔

صوبائی کونسل کے صدر بہاالدین قدسی نے آج جمعرات کی صبح بتایا کہ مقامی آبادی نے خصوصی دستوں کے ہلاک ہونے والے کمانڈوز کی لاشیں صوبے کے سب سے بڑے شہر بالا مرغاب پہنچا دی گئی ہیں۔ قدسی کے بقول قتل کرنے سے قبل کم از کم گیارہ افراد کو طالبان نے یرغمال بنایا تھا۔

Taliban Extremisten Terroristen Afghanistan
تصویر: picture-alliance/AP Photo/A. Khan

افغان کمانڈوز کو امریکی دستوں کی جانب سے تربیت دی گئی ہے۔ انہیں انسداد دہشت گردی کے بہترین تربیت یافتہ دستے قرار دیا جاتا ہے اور ساتھ ہی ان کمانڈوز کو جدید ترین اسلحہ بھی فراہم کیا گیا ہے۔

اسی دوران افغان فوج کے ایک بریگیڈیئر کمانڈر کو جنوب مشرقی صوبے غزنی کے قرہ باغ ضلعے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ طالبان کے اس حملے میں فوجی افسر کا محافظ زخمی ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عسکری تنصیب پر موجود ایک فوجیوں کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارے گئے۔ مقامی انتظامیہ کے دفاتر کے علاوہ ضلع قرہ باغ کے زیادہ تر حصہ طالبان کے زیر اثر ہے۔