1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ضمنی انتخابات: پولنگ ختم، گنتی شروع

14 اکتوبر 2018

پاکستان میں اتوار کے دن قومی اسمبلی کی گیارہ جب کہ صوبائی اسمبلی کی چوبیس نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کا یہ مرحلہ پرسکون رہا۔

https://p.dw.com/p/36Wtb
Pakistan Wahl | Auszählung der Stimmen in Karatschi
تصویر: Reuters/A. Soomro

مقامی میڈیا کے مطابق اتوار کے دن ضمنی انتخابات کا مرحلہ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور پیر کے دن نتائج سامنے آ جائیں گے۔

ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ اس ضمنی الیکشن میں پہلی مرتبہ سمندر پار پاکستانی ووٹرز نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

پاکستان میں جولائی میں منعقد ہوئے الیکشن میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خالی ہونے والی نشستوں کے علاوہ ان حلقوں پر بھی رائے شماری کا اہتمام کیا گیا، جہاں کسی وجہ سے الیکشن کا عمل ملتوی کرنا پڑ گیا تھا۔

پول جائزوں کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے خواجہ سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی اپنے اپنے حلقوں میں برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ ان ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی ان چار نشستوں پر بھی الیکشن ہوا، جو عمران خان نے چھوڑی تھیں۔

صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ووٹنگ کا اہتمام کیا گیا، ان میں پنجاب اسمبلی کی گیارہ، خیبر پختونخوا اسمبلی کے نو جبکہ سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے دو، دو حلقوں میں پولنگ منعقد کی گئی۔ صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ہوئی پولنگ میں تقریبا چھ سو امیدوار میدان میں اترے۔

ع ب / ش ح / خبر رساں ادارے

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں