1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سب سے بڑے مسافر بردار طیارے کی پروڈکشن ختم کرنے کا فیصلہ

14 فروری 2019

یورپی طیارہ ساز کمپنی نے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے اے 380 کی تیاری روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی ایک بنیادی وجہ اس کی خریداروں میں کمی اور ایک بلین ڈالر کا نقصان بتایا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/3DLyi
Airbus A380 der Fluggesellschaft Emirates
تصویر: picture-alliance/dpa/M. Gambarini

ہوائی جہاز بنانے والے یورپی ادارے ایئر بس نے اعلان کیا ہے کہ وہ سب سے بڑے مسافر بردار طیارے اے 380 مزید تیار نہیں کرے گی۔ اس کی مزید فروخت اور فراہمی سن 2021 سے بند کر دی جائے گی۔ اس طیارے کو متعارف کراتے وقت ایئر بس کا کہنا تھا کہ یہ اکیسویں صدی میں ہوائی سفر میں انقلاب کا باعث ہو گا۔

ایئربس کے مطابق اس طیارے کی تیاری میں اب تک ایک بلین امریکی ڈالر کا نقصان برداشت کیا جا چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایئر بس کا یہ بھی کہنا ہے کہ فی الحال اس طیارے کے خریداروں میں کوئی اضافہ دکھائی نہیں دے رہا۔ یہ بھی اندازہ لگایا گیا ہے کہ ایئر بس کا یہ سپر جمبو طیارہ بوئنگ 747 کی مارکیٹ کو محدود کرنے میں بھی ناکام رہا ہے۔

آخری اے 380 ہوائی جہاز دبئی کی ہوائی کمپنی ایمریٹس کو فراہم کیے جائیں گے۔ اس بڑے طیارے کی سب سے بڑی خریدار بھی ایمریٹس ہے۔ ایئر بس نے رواں برس جنوری میں واضح کیا تھا کہ اگر اُسے اے 380 کی فراہمی کے مزید آرڈرز نہ ملے تو وہ اس کی پروڈکشن کو روک دے گی۔

Lufthansa Airbus A380 in Leipzig/Halle
اے 380 کو استعمال کرنے والی کمپنیوں میں ایمریٹس کے ساتھ ساتھ قنطاس، سنگا پور ایئر لائن اور لفتھانسا نمایاں ہیںتصویر: picture-alliance/dpa/J. Woitas

دبئی میں قائم بین الاقوامی ہوائی کمپنی ایمریٹس کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید المکتوم کا کہنا ہے کہ اُن کا ادارہ اس طیارے کی پروڈکشن کا زوردار حامی رہا ہے اور اب اس کی مزید تیاری کو بند کیا جا رہا ہے اور یہ افسوس کی بات ہے کہ زمینی حقائق کی روشنی کا احساس کرتے ہوئے ایئر بس نے اس کی پروڈکشن میں تسلسل نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایمریٹس اس کمپنی نے اپنا اے 380 کا دستہ 162 سے کم کر کے 123 کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت یہ طیارہ کئی ہوائی کمپنیوں کے زیراستعمال ہے۔ ان میں ایمریٹس کے علاوہ آسٹریلوی کمرشل ہوائی کمپنی قنطاس اور سنگا پور ایئر لائن بھی نمایاں ہے۔

مستقبل کی پرواز کرنے والی تصوراتی کار