1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

رہم کے بعد دولہے کی شادی کی تقریب میں واپسی

21 نومبر 2018

بھارت میں ایک دولہے کو فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ آپریشن کروانے کے چند گھنٹے بعد ہی دولہا اپنی شادی کی تقریب میں واپس پہنچ گیا۔

https://p.dw.com/p/38enp
Indian Neu Delhi Hochzeit Hochzeitsprozession
تصویر: Getty Images/D. Berehulak

نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب میں دو مشتبہ افراد پچیس سالہ دولہے کی بارات کے ساتھ شادی کی تقریب میں پہنچے۔ پولیس کے مطابق یہ مشتبہ افراد اس بگی پر سوار ہو گئے جس پر دولہا سوار تھا اور دولہے پر فائرنگ کر دی۔ بھیڑ اور ہنگامے کے دوران یہ افراد وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔

دولہے کو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکڑوں نے کندھے کا آپریشن کر کے گولی کو جسم سے نکالا۔ آپریشن کے بعد دولہا اپنی شادی کی قریب میں واپس پہنچ گیا۔ پولیس ان مشبہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔

بھارتی مرد انجینئر کی ’اغوا کے بعد زبردستی شادی‘، تفتیش شروع

مختلف شادیوں میں شریک تین بھارتی لڑکیوں کا ریپ کے بعد قتل

اس سال اپریل میں بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک دولہا کو اس کی شادی کے دن قتل کر دیا گیا تھا۔ اس قتل کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔ 2016ء میں بھی  ایک دولہا شادی کے دن ایک شخص کی جانب سے غلطی سے فائرنگ کے باعث ہلاک ہو گیا تھا۔