1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دنیا کے مختلف ملکوں میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے

20 جولائی 2021

خلیجی ممالک، مشرق وسطی، یورپ، امریکا، کینیڈا، جاپان، افغانستان کے علاوہ دنیا کے متعدد ملکوں میں آج منگل کے روز عید الاضحیٰ کا تہوار منایا جارہا ہے۔

https://p.dw.com/p/3wicw
Bildergalerie Fastenbrechen Jerusalem Eid al-Fitr
تصویر: Mahmoud Illean/AP Photo/picture alliance

کورونا وائرس کی وبا کے مدنظر اس برس بھی عید الاضحیٰ کا تہوارکووڈ پروٹوکول کا خیال رکھتے ہوئے منایا جارہا ہے۔ اس کی وجہ سے روایتی جوش و خروش کم ہے۔ مسلم ملکوں میں بھی عید کے اجتماعات کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

برطانیہ اور کینیڈا کے وزرائے اعظم نے اپنے اپنے ملکوں میں مسلمانوں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔ سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بھی مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارک باد دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جاپان میں اولمپک گاوں میں پاکستانی اور دیگر ملکوں کے مسلمان کھلاڑیوں اور عہدیداروں نے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی۔

پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور کئی دیگر ملکوں میں عیدالاضحی بدھ 21 جولائی کو منائی جائے گی۔

BdT | Indonesien | Opferfest Eid ul-AdhabetenReligionOpferfest Eid ul-Adha
جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد جکارتہ کی استقلال مسجد میں عید کی نماز ادا نہیں کی گئیتصویر: Dasril Roszandi/Getty Images/AFP

انڈونیشیا میں محدود پیمانے پر عید

دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیامیں نماز عید محدود پیمانے پر ادا کی گئی۔ یہ ملک گزشتہ کچھ عرصے سے کورونا وائرس کی بدترین لہر کی زد میں ہے۔

انڈونیشیا کے حکام نے بڑے اجتماعات پرپابندی عائد کردی تھی۔ مسلمانوں کو مقامی مساجد میں نمازادا کرنے کی اجازت تھی لیکن جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد جکارتہ کی استقلال مسجد میں عید کی نماز ادا نہیں کی گئی۔

مذہبی رہنماوں نے لوگوں سے اپنے گھروں میں ہی عبادت کرنے اور بچوں کو اپنے دوستوں کے گھروں میں نہ جانے کی اپیل کی تھی۔

BdT | Indonesien | Opferfest Eid al-Adha
تصویر: Azwar Ipank/Getty Images/AFP

ملائیشیا میں بھی کورونا کی وجہ سے عیدالاضحی محدود پیمانے پر منائی جارہی ہے۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین نے اپنے ایک پیغام میں لوگوں سے اپنے گھروں میں رہ کر اور اعتدال کے ساتھ منانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا،”دوسری کی جان بچانے کے لیے اپنی خواہشات کو قربان کردینا بھی اللہ کی نگاہ میں جہاد ہے۔"

ج ا / ص ز (اے پی)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں