1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جانشین غیر حاضر

عاطف بلوچ اے ایف پی، ڈی پی اے، روئٹرز کے ساتھ | ادارت | شکور رحیم
وقت اشاعت 5 جولائی 2026آخری اپ ڈیٹ 5 جولائی 2026

آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں ان کے تین بیٹے تو موجود تھے تاہم جانشین مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا وہ آئندہ دنوں میں ہونے والی تدفین کے موقع پر موجود ہوں گے۔

https://p.dw.com/p/5Gah9
ایران کے دارالحکومت تہران میں سابق رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای اور اہل خانہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی
اتوار کو علی خامنہ ای اور اہلِ خانہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئیتصویر: Anadolu/picture alliance
آپ کو یہ جاننا چاہیے سیکشن پر جائیں

آپ کو یہ جاننا چاہیے

  • جنوبی لبنان میں کارروائیاں جاری رکھیں گے، اسرائیلی فوجی سربراہ

  • وینزویلا زلزلہ: ہلاکتیں تقریباً 3 ہزار تک پہنچ گئیں

  • نیٹو سمٹ کے لیے ٹرمپ کا دورہ ترکی، ایردوآن کیا چاہتے ہیں؟
  • اسرائیلی وزیر اعظم جانتے ہیں کہ اصل اختیار کس کے پاس ہے، امریکی صدر
  • خامنہ ای کے تین بیٹوں کی نماز جنازہ میں شرکت، جانشین مجتبیٰ مگر منظر عام پر نہ آئے
  • امریکن ڈریم واپس آ چکا ہے، صدر ٹرمپ
جنوبی لبنان میں کارروائیاں جاری رکھیں گے، اسرائیلی فوجی سربراہ سیکشن پر جائیں
5 جولائی 2026

جنوبی لبنان میں کارروائیاں جاری رکھیں گے، اسرائیلی فوجی سربراہ

 اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے اتوار کے روز جنوبی لبنان میں واقع تاریخی بفورٹ قلعے کے اطراف تعینات فوجیوں کا دورہ کیا اور کہا کہ اسرائیل حزب اللہ کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

اسرائیل کی فوج کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق زامیر نے فوجیوں سے کہا،’’اسرائیلی دفاعی فوج لبنانی سرزمین سے خطرات کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن انداز میں کارروائیاں جاری رکھے گی اور اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی تو وہ فوری طور پر جارحانہ کارروائیوں کے لیے تیار ہے۔ 

اسرائیلی افواج نے اس تاریخی قلعے اور اس کے اطراف کے علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔ اسرائیلی فوج اسے ایک اہم اسٹریٹجک مقام قرار دیتی ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس قلعے کے نیچے سرنگوں کا ایک نیٹ ورک دریافت کیا گیا، جو اسرائیلی حکام کے مطابق ایران نواز ملیشیا حزب اللہ کے جنگجوؤں کے لیے سرحد کے قریب ایک محفوظ عسکری مرکز کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔

 اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر کا کلوز اپ، یہ تصویر بیس اپریل 2018 کی ہے
 اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے کہا کہ لبنانی فوج پر لازم ہے کہ وہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، فائل فوٹوتصویر: Thomas Coex/AFP

ایال زامیر نے کہا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی موجودہ کارروائیاں اسرائیل اور لبنان کے درمیان حال ہی میں امریکی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق ہیں، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان لڑائی کا مستقل خاتمہ ہے۔

تاہم انہوں نے خبردار کیا، ’’ہماری افواج یا اسرائیلی شہریوں کے خلاف کسی بھی خطرے کو فوری طور پر نشانہ بنایا جائے گا اور ختم کر دیا جائے گا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ لبنانی فوج پر لازم ہے کہ وہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور علاقے کو حزب اللہ کے جنگجوؤں اور ان کے بنیادی ڈھانچے سے پاک کرے۔
  

https://p.dw.com/p/5GbSw
اوپیک پلس اگست میں تیل کی پیداوار میں مزید اضافہ کرے گی سیکشن پر جائیں
5 جولائی 2026

اوپیک پلس اگست میں تیل کی پیداوار میں مزید اضافہ کرے گی

 تیل پیدا کرنے والے ممالک پر مشتمل تنظیم اوپیک پلس (+OPEC ) کے سات ارکان  نے تیل کی پیداوار کے کوٹے میں ایک بار پھر اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے، جب خلیجی ممالک مشرق وسطیٰ کی جنگ کے اثرات سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سعودی عرب، روس، عراق، کویت، قازقستان، الجزائر اور عمان کے وزرائے توانائی نے اتوار کے روز ورچوئل اجلاس میں شرکت کی اور فیصلہ کیا کہ اگست سن 2026 سے روزانہ 1 لاکھ 88 ہزار بیرل اضافی تیل مارکیٹ میں لایا جائے گا۔

ایران جنگ کے دوران آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت تقریباً معطل ہونے کے باعث خلیجی ممالک کی تیل برآمدات شدید متاثر ہوئی تھیں، جس کے نتیجے میں انہیں پیداوار کم کرنا پڑی۔

یہ تصویر عراق کے شہر بصرہ کی ایک آئل ریفائنری کی ہے، چھبیس جنوری سن 2026
فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگست سن 2026 سے روزانہ 1 لاکھ 88 ہزار بیرل اضافی تیل مارکیٹ میں لایا جائے گا، فائل فوٹوتصویر: Essam Al-Sudani/REUTERS

اوپیک کے اعداد و شمار کے مطابق سن 2026 کی پہلی سہ ماہی اور مئی کے درمیان سعودی عرب، عراق اور کویت کی مشترکہ پیداوار میں تقریباً 60 لاکھ بیرل یومیہ کمی آئی تھی۔

تاہم 17 جون کو تہران اور واشنگٹن کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، جس کے تحت مذاکرات کے دوران آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس مفاہمتی معاہدے کے بعد خطے میں بحری تجارت آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بتدریج معمول پر آ رہی ہے اور تیل کی قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ 

ایک امریکی عہدیدار کے بقول اس راستے سے یومیہ ایک کروڑ بیرل سے زیادہ تیل گزر رہا ہے تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کا ایک بڑا حصہ پہلے سے ذخیرہ شدہ تیل پر مشتمل ہے، جبکہ بند پڑی پیداوار کی مکمل بحالی میں ابھی وقت لگ سکتا ہے۔
 
ماہرین کا کہنا ہے کہ سن 2027 میں عالمی منڈی میں تیل کی فراوانی کا امکان ہے، جس سے قیمتوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ ادھر مئی میں متحدہ عرب امارات کی اوپیک پلس سے علیحدگی کے بعد تنظیم کو داخلی اتحاد برقرار رکھنے کا بھی چیلنج درپیش ہے۔

https://p.dw.com/p/5GbSn
خامنہ ای کے تین بیٹوں کی نماز جنازہ میں شرکت، جانشین مجتبیٰ مگر منظر عام پر نہ آئے سیکشن پر جائیں
وقت اشاعت 5 جولائی 2026آخری اپ ڈیٹ 5 جولائی 2026

خامنہ ای کے تین بیٹوں کی نماز جنازہ میں شرکت، جانشین مجتبیٰ مگر منظر عام پر نہ آئے

امریکہ اور اسرائیل کے ایک مشترکہ فضائی حملے میں ہلاک کیے گئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے تین بیٹوں نے اتوار کے روز تہران میں ان کے تابوت کے سامنے کھڑے ہو کر نماز جنازہ ادا کی، تاہم اپنے والد کے بعد اس اہم عہدے پر تعینات کیے جانے والے مجتبیٰ خامنہ ای نظر نہیں آئے۔

سرکاری ٹی وی کی نشر کردہ تصاویر میں مصطفیٰ، میثم اور مسعود خامنہ ای کو تہران کی امام خمینی گرینڈ مصلیٰ امام بارگاہ کے وسیع صحن میں رکھے گئے تابوتوں کے نزدیک نماز ادا کرتے دکھایا گیا۔  

اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے عوامی عقیدت اور انقلابی جذبے کے اظہار کے طور پر خامنہ ای کی تدفین کے سلسلے میں ایک ہفتے پر محیط بڑے جنازوں اور جلوسوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ان تقریبات کے تحت ان کی میت کو عراق کے مقدس شیعہ مقامات پر بھی لے جایا جائے گا۔

سینئر ایرانی حکام اور غیر ملکی شخصیات کی تعزیت کے لیے ایک روز تک تابوت کو اندرونی ہال میں رکھا گیا تھا، جس کے بعد ہفتے کے روز اسے عوامی نمائش کے لیے باہر منتقل کیا گیا۔ ان کے ساتھ ان کی بیٹی، داماد، بہو اور 14 ماہ کی نواسی کے تابوت بھی رکھے گئے تھے۔

 سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی چھ روزہ آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں، اس تصویر میں نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے
ایرانی قیادت نے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی چھ روزہ آخری رسومات کو ملکی اتحاد اور عالمی سطح پر طاقت کے مظاہرے کے طور پر پیش کرنے کی کوشش میں ہےتصویر: Fars

مجتبیٰ خامنہ ای کی اب تک نہ تو کوئی عوامی تصویر جاری کی گئی ہے اور نہ ہی وہ کسی تقریب میں دکھائی دیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 28 فروری کو اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایرانی اہداف پر بمباری کے دوران، جس میں آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے خاندان کے دیگر افراد ہلاک ہوئے، مجتبیٰ خامنہ ای بھی زخمی ہوئے تھے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں ان کے چہرے کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ایک یا دونوں ٹانگوں پر بھی سنگین چوٹیں آئیں۔ تاہم ان خبروں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

https://p.dw.com/p/5Galv
وینزویلا زلزلہ: ہلاکتیں تقریباً 3 ہزار تک پہنچ گئیں، ریسکیو کارروائیاں اختتام کے قریب سیکشن پر جائیں
وقت اشاعت 5 جولائی 2026آخری اپ ڈیٹ 5 جولائی 2026

وینزویلا زلزلہ: ہلاکتیں تقریباً 3 ہزار تک پہنچ گئیں، ریسکیو کارروائیاں اختتام کے قریب

 وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے دو شدید زلزلوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر اب تقریباً 2,954 ہو گئی ہے جبکہ بین الاقوامی امدادی ٹیمیں ملبے تلے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مزید 300 سے زائد اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس تباہی کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور عارضی کیمپوں یا سڑکوں پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ دسیوں ہزار افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

اگرچہ حکومت نے کوئی سرکاری تخمینہ جاری نہیں کیا تاہم اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ 7.2 اور 7.5 شدت کے دو زلزلوں کے بعد تقریباً 50 ہزار افراد لاپتا ہو سکتے ہیں۔

لاطینی امریکہ کی حالیہ تاریخ کے بدترین زلزلوں میں شمار ہونے والی یہ قدرتی آفت دارالحکومت کراکس کے شمال میں واقع ساحلی علاقے لا گوائرا میں سب سے زیادہ تباہی کا باعث بنی، جہاں متعدد رہائشی عمارتیں مکمل طور پر زمین بوس ہو گئیں۔

زلزلوں کے دس دن بعد امدادی اور ریسکیو ٹیموں نے ممکنہ طور پر زندہ بچ جانے والے لاپتا افراد کی تلاش کا عمل سمیٹنا شروع کر دیا ہے، تاہم بہت سے خاندان اب بھی اپنے پیاروں کی لاشیں ملبے سے نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔


امریکہ اور جنوبی امریکہ سے آنے والی کئی امدادی ٹیموں نے ہفتے کے روز اپنے آپریشنز ختم کرنے کی تیاری شروع کر دی۔

مقامی حکومت کو معاونت فراہم کرنے کی خاطر وینزویلا آنے والی لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے کہا کہ تازہ ترین تلاش کے دوران زندگی کے کوئی آثار نہیں ملے جبکہ فلوریڈا اور ورجینیا کی ٹیمیں بھی واپسی کی تیاری کر رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق ان زلزلوں سے 6.7 ارب ڈالر کا مادی نقصان ہوا ہے، جو وینزویلا کی مجموعی قومی پیداوار کے تقریباً 6 فیصد کے برابر ہے۔ ان زلزلوں سے پہلے بھی وینزویلا کئی دہائیوں سے معاشی بحران اور سیاسی عدم استحکام کا شکار تھا، جس کے باعث ملک کا بنیادی ڈھانچہ اور صحت کا نظام کمزور ہو چکا تھا۔

ین الاقوامی امدادی ٹیمیں ملبے تلے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں
 وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے دو شدید زلزلوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر اب تقریباً 2,954 ہو گئی ہےتصویر: Federico Parra/AFP
https://p.dw.com/p/5Gb1D
نیٹو سمٹ کے لیے ٹرمپ کا دورہ ترکی، ایردوآن کیا چاہتے ہیں؟ سیکشن پر جائیں
5 جولائی 2026

نیٹو سمٹ کے لیے ٹرمپ کا دورہ ترکی، ایردوآن کیا چاہتے ہیں؟

 7 اور 8 جولائی کو ترک صدر رجب طیب ایردوان کی میزبانی میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس میں فوجی اتحاد کے 32 رکن ممالک کے رہنما شریک ہوں گے۔

ناقدین کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیٹو سربراہی اجلاس کے لیے انقرہ کا دورہ ترکی کو درجنوں جنگی طیاروں کے انجن حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے تاہم اس دوران ایف-35 طیاروں کے تنازعے کا حل نکلنے کا امکان کم ہے، جس کے باعث دونوں اتحادی ممالک کے تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔
 
گزشتہ ماہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ترکی کو F110 جیٹ انجنوں کی فراہمی اور ایف-35 پروگرام میں دوبارہ شمولیت کے حوالے سے صدر ایردوان کو ’’خوش‘‘ کر دیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بیان کا غالب امکان یہ ہے کہ امریکہ ترکی کے KAAN اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کے لیے مطلوب تقریباً چالیس انجنوں کی فراہمی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر دے گا۔

سن 2017 میں روسی S-400 میزائل دفاعی نظام خریدنے کی وجہ سے ترکی کو  امریکہ کے ساتھ شدید اختلافات کا سامنا کرنا پڑا۔

 ترک صدر رجب طیب ایردوان کی یہ تصویر دس جون 2026 کی ہے
ترک صدر رجب طیب ایردوان نیٹو سربراہی اجلاس کی میزبانی کریں گے، فائل فوٹوتصویر: Mustafa Kaya/Handout/Xinhua/picture alliance

واشنگٹن نے سن 2019 میں ترکی کو ایف-35 پروگرام سے خارج کر دیا تھا اور ایک سال بعد CAATSA کے تحت پابندیاں بھی عائد کر دیں، جس سے ترک دفاعی صنعت کے کئی منصوبے متاثر ہوئے۔ اس امریکی ایکٹ کے تحت ایسے ممالک پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں، جو ایران، روس اور شمالی کوریا کے ساتھ دفاعی تعلقات قائم کریں گے

دوسری جانب ایف-35 پروگرام میں ترکی کی واپسی اب بھی ایک پیچیدہ مسئلہ ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکی کانگریس کی جانب سے CAATSA پابندیاں ختم کرنے کے لیے ترکی کو S-400 نظام سے دستبردار ہونا پڑ سکتا ہے لیکن اسے کسی تیسرے ملک کو فروخت کرنے کے لیے روس کی منظوری درکار ہو گی۔

https://p.dw.com/p/5GatM
امریکن ڈریم واپس آ چکا ہے، صدر ٹرمپ سیکشن پر جائیں
وقت اشاعت 5 جولائی 2026آخری اپ ڈیٹ 5 جولائی 2026

امریکن ڈریم واپس آ چکا ہے، صدر ٹرمپ

امریکہ نے اپنے قیام کے 250 سال مکمل ہونے کا جشن شاندار آتش بازی اور فوجی فضائی مظاہروں کے ساتھ منایا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رات گئے قوم سے خطاب میں کہا کہ امریکن ڈریم واپس آ چکا ہے۔

واشنگٹن میں نیشنل مال پر منعقدہ ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے پرجوش مجمعے سے کہا، ’’ہم ہمیشہ سب سے آگے رہیں گے۔ ہم کبھی اپنے ملک کو زوال کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔ ہم ہمیشہ بہترین رہیں گے۔‘‘

خراب موسم اور شدید گرج چمک کے باعث کچھ وقت کے لیے دارالحکومت میں منعقدہ مرکزی تقریب میں خلل بھی پڑا۔ تاہم موسم بہتر ہوا تو  شاندار آتش بازی اور فضائی مظاہروں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اسی طرح ملک کے مختلف حصوں میں بھی یوم آزادی کی خوشیاں شدید موسمی حالات میں منائی گئیں۔ ملک کے کئی علاقے گزشتہ چند دنوں سے سخت گرمی کی لہر کی لپیٹ میں تھے۔

ناقدین کے مطابق صدر ٹرمپ کے خطاب میں سیاسی رنگ بھی نمایاں رہا، جو عمومی طور پر یوم آزادی کے روایتی صدارتی خطابات سے مختلف قرار دیا جا رہا ہے۔ عام طور پر امریکی صدور اس موقع پر قومی یکجہتی کا پیغام دیتے ہیں لیکن ٹرمپ نے ایک بار پھر SAVE America Act نامی انتخابی بل کی حمایت کی، جسے کانگریس میں ان کی اپنی جماعت کے بعض ارکان کی جانب سے بھی مزاحمت کا سامنا ہے۔

واشنگٹن میں یوم آزادی کی مناسب سے آتش بازی کی گئی
خراب موسم کے باعث دارالحکومت میں منعقدہ مرکزی تقریب میں کچھ وقت کے لیے خلل بھی پڑاتصویر: Daniel Heuer/UPI Photo/IMAGO

انہوں نے امریکی آئین کی دوسری ترمیم کے تحت اسلحہ رکھنے کے حق کی حمایت کا اعادہ کیا اور کمیونزم پر تنقید بھی دہرائی۔ واضح رہے کہ نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل یہ دونوں باتیں ٹرمپ کے سیاسی بیانیے کا اہم حصہ بنتی جا رہی ہے۔

امریکہ میں شدید گرمی اور خراب موسم نے کئی تقریبات کو متاثر بھی کیا۔ بالخصوص کنیکٹیکٹ کے شہر ہارٹفورڈ اور پنسلوانیا کے شہروں ہیریس برگ اور ولکس بیری میں جشن منسوخ کر دیا گیا۔ بوسٹن میں آتش بازی اور کنسرٹ کے شرکاء کو عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ فلاڈیلفیا میں بھی انخلا کے احکامات جاری کیے گئے۔ نیویارک اور پٹسبرگ میں آتش بازی کی تقریبات منعقد ہوئیں تاہم ان کے اوقات تبدیل کر دیے گئے۔
 

https://p.dw.com/p/5Gaie
نیتن یاہو جانتے ہیں کہ ’باس‘ کون ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سیکشن پر جائیں
وقت اشاعت 5 جولائی 2026آخری اپ ڈیٹ 5 جولائی 2026

نیتن یاہو جانتے ہیں کہ ’باس‘ کون ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو آئندہ ہفتے وائٹ ہاؤس کا دورہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے اور نیتن یاہو کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم  جانتے ہیں کہ اصل اختیار کس کے پاس ہے۔

ہفتے کے دن صدر ٹرمپ نیوز ویب سائٹ Axios  کو بتایا، ’’ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ (نیتن یاہو) جانتے ہیں کہ باس کون ہے‘‘۔

ٹرمپ اور نیتن یاہو کی یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں متوقع ہے، جب دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر اختلافات کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔امریکہ اور اسرائیل نے فروری کے آخر میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی تھی۔

ایک اسرائیلی عہدے دار نے Axios کو بتایا کہ اگلا ہفتہ شاید اس ملاقات کے لیے بہت جلدی ہو، کیونکہ ٹرمپ 7 اور 8 جولائی کو نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکی کا دورہ کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو  کی یہ تصویر انتیس دسمبر سن 2025 کی ہے
ٹرمپ اور نیتن یاہو کی آخری ملاقات 11 فروری کو واشنگٹن میں ہوئی تھی، فائل فوٹو سن 2025تصویر: Jonathan Ernst/REUTERS

اس اسرائیلی عہدے دار نے کہا، ’’ممکن ہے یہ ملاقات اس کے بعد والے ہفتے میں ہو۔‘‘ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی آخری ملاقات 11 فروری کو واشنگٹن میں ہوئی تھی۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جمعے کے روز ٹیلی فون پر گفتگو کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ امریکہ میں ’’جلد‘‘ ہی ملاقات کریں گے۔

واشنگٹن حکومت اسرائیل کی سب سے قریبی اتحادی سمجھی جاتی ہے تاہم حالیہ ہفتوں میں ٹرمپ نے کھلے عام نیتن یاہو پر تنقید بھی کی۔ یہ تنقید اس وقت سامنے آئی، جب لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں نے ایران کے ساتھ جاری امن مذاکرات کو متاثر کرنے کا خدشہ پیدا کیا۔

https://p.dw.com/p/5GaqP
مزید پوسٹیں