1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

'تبدیلی مبارک ہو‘

بینش جاوید
1 اگست 2019

پاکستان میں پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے پیٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے پر لوگوں میں بے چینی اور غم و غصہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ 

https://p.dw.com/p/3N7wA
Pakistan Öl Krise Limitierung Tankstellen Benzin
تصویر: Getty Images/Aamir Quereshi

سوشل میڈیا پر کئی مبصرین نے حکومتی اقدام پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے عوام پر ایک اور 'پیٹرول بم‘ قرار دیا۔صحافی عمر قریشی نے لکھا ''اپنی آمدنی پر مزید بوجھ کو خوش آمدید کہیئے۔‘‘

صحافی سید ثمر عباس نے ایک ٹویٹ میں لکھا،'' پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے15 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 12 فیصد کمی ہوئی 72 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 63 ڈالر فی بیرل ہو گئی مگر پاکستانیوں گھبرانا نہیں ۔‘‘

صحافی غریدہ فاروقی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا،'' حکومت کا عوام کو ماہِ آزادی اور عید کا ڈبل تحفہ : پٹرول 118 روپے لیٹر ! بنے گا نیا پاکستان ۔۔۔۔‘‘

ریحام خان نے لکھا،'' تبدیلی مبارک ہو۔‘‘

ٹوئٹر کی ایک صارفہ نے لکھا،'' سلیکٹڈ مہروں اورناجائز ترجمانوں کواندازہ نہیں کہ عام پاکستانی کی زندگی کیسےاجیرن ہوچکی ہے۔ وہ عزت کےساتھ دو وقت کی روٹی نہیں کما پارہے، دواؤں کی قیمتیں، بجلی گیس کے بل، پٹرول کےاخراجات ناقابل برداشت۔‘‘

وفاقی حکومت کے ایک نوٹیفیکشن کے مطابق آج پہلی اگست سے پاکستان میں  پیٹرول کی نئی قیمت 117 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ ڈیزل کی قیمت 132 روپے 47 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 103 روپے 84 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ حکومت نےدو ماہ پہلے عیدالفطر سے کچھ دن قبل بھی پیٹرولیم کی قیمتوں اضافہ کیا تھا۔

پاکستان ایران سرحد پر تیل کی خطرناک اسمگلنگ