1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی انتخابات کا آخری سے قبل کا مرحلہ، سخت گرمی میں ووٹنگ

25 مئی 2024

بھارت میں مرحلہ وار انتخابات میں آخری سے قبل کے مرحلے کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اپوزیشن رہنما سونیا گاندھی، ان کے بیٹے راہول گاندھی اور بھارتی صدر دروپدی مورمو نے بھی آج نئی دہلی میں اپنے ووٹ ڈالے۔

https://p.dw.com/p/4gH9N
راہول گاندھی اور سونیا گاندھی ووٹ ڈالنے کے بعد
تصویر: Arun Sankar/AFP

بھارت میں جاری مرحلہ وارانتخاباتکے سلسلے میں آج ہفتہ 25 مئی کو ملک کی آٹھ ریاستوں اور یونین ٹیرٹریز کے 58 حلقوں میں آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ان انتخابات کے لیے قریب 111 ملین ووٹرز اپنا حق رائے دہی دینے کے اہل ہیں۔

بھارت میں انتخابی حربے اور مسلمانوں کا خوف

کیا پاکستان مخالف بیان بازی بھارت کے انتخابات کو متاثر کرے گی؟

آج ہفتے کو ہونے والی ووٹنگ کے بعد ملکی پارلیمان کے ایوان زیریں یا لوک سبھا کی کُل 543 نشستوں میں سے 89.5 فیصد پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

بقیہ 57 نشستوں کے لیے آخری مرحلے کی ووٹنگ ہفتہ یکم جون کو ہو گی جس کے بعد چار جون کو ملک بھر میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی ہو گی۔

نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال
نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی ضمانت پر رہا ہونے کے بعد نئی دہلی میں آج اپنا ووٹ ڈالا ہے۔تصویر: Hindustan Times/IMAGO

آج ہفتہ 25 مئی کے مرحلے میں بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی، ان کی والدہ سونیا گاندھی، ملکی صدر دروپدی مورمو اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی نئی دہلی میں اپنے ووٹ ڈالے۔

سخت گرمی کے سبب نئی دہلی میں 'ریڈ الرٹ‘

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں آج درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

نئی دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر پی کرشنا مورتھی نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا، ''اس پر تحفظات ہیں، لیکن ہمیں امید ہے کہ لوگ گرمی کی لہر کے خوف پر قابو پاتے ہوئے ووٹ ڈالنے کے لیے نکلیں گے۔‘‘

بھارتی الیکشن کمیشن کی طرف نئی دہلی کے پولنگ اسٹیشوں پر طبی عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے، جن کے پاس گرمی سے متاثرہ افراد کے لیے ادویات اور جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی کو دور کرنے کے لیے مائع جات موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ووٹرز کے لیے ٹھنڈے پانی کے کولر بھی نصب کیے گئے ہیں۔

شمالی ریاست ہریانہ میں پولنگ اسٹیشنوں کے باہر مقامی افراد ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے شہریوں کو مفت کولڈ ڈرنکس، خشک میوہ جات اور دودھ بھی فراہم کر رہے ہیں۔

بی جے پی کی فتح کی پیشگوئی

بھارت میں منعقد ہونے والے ان انتخابات کے حوالے سے بہت سے سیاسی مبصرین کے اندازے غلط ثابت ہو چکے ہیں۔ پولنگ کے پہلے پانچ راؤنڈز میں ووٹ ڈالنے کی شرح 65.9% رہی ہے جو 2019 کے انتخابات کے دوران کی شرح 67.11% سے زیادہ دور نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ 2019 کے انتخابات کے دوران کی یہ شرح بھارتی تاریخ کی بلند ترین شرح تھی۔

بھارتی الیکشن میں 'ڈیپ فیک' کا جادو

زیادہ تر انتخابی جائزوں سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اس بار بھی کامیابی حاصل کرے گی۔

اگر ایسا ہوتا ہے تو بھارتی وزیر نریندر مودی، جواہر لال نہرو کے بعد پہلے ایسے وزیر اعظم بن جائیں گے جو مسلسل تین مدتوں کے لیے وزیر اعظم رہیں گے۔

نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی ضمانت پر رہا ہونے کے بعد نئی دہلی میں آج اپنا ووٹ ڈالا ہے۔ خیال رہے کہ کیجریوال کے خلاف بدعنوانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں ٹرائل شروع ہونے سے قبل ہی حراست میں لے لیے گیا تھا۔ ان کی ضمانت نے اپوزیشن کی انتخابی مہم کو ایک نئی مہمیز دی ہے۔

 

ا ب ا/ع ب (اے ایف پی، اے پی، روئٹرز)