بھارتی پارلیمنٹ نے شہریت کا ایک متنازعہ قانون منظور کر لیا ہے جس سے پاکستان، بنگلا دیش اور افغانستان میں مذہبی بنیاد پر ظلم و ستم کا سامنا کرنے والے غیر مسلم افراد کو بھارتی شہریت دی جائے گی۔ دہلی میں ڈی ڈبلیو نے چند پاکستانی ہندوؤں سے بات کی جو تشدد کی وجہ سے بھارت میں پناہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اب وہ نئی دہلی کے ایک عارضی کیمپ میں رہ رہے ہیں۔