1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت میں ٹریفک حادثہ، 29 افراد ہلاک

8 جولائی 2019

بھارت ميں پيش آنے والے ايک ٹريفک حادثے ميں کم از کم 29 افراد ہلاک ہو گئے ہيں۔ يہ حادثہ دہلی سے آگرہ جانے والے يمنا ہائی وے پر ہوا۔

https://p.dw.com/p/3LjOU
فائل فوٹوتصویر: Getty Images/AFP

نیوز ایجنسی ایسو سی ایٹیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی تفتيش سے پتہ چلا ہے کہ 'ڈبل ڈيکر‘ مسافر بس کا ڈرائيور کچھ لمحات کے ليے سو گيا تھا، جس دوران يہ بس 40 فٹ نيچے ايک دريا ميں گر گئی۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح سوا چار بجے کے قريب پيش آيا۔ بس پر مجموعی طور پر پچاس افراد سوار تھے اور اس وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔

 29 ہلاکتوں کے علاوہ 18 ديگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ان میں سے چھ کی حالت تشویش ناک ہے۔  ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ این جی روی کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا، ’’ بس بہت تیز رفتار تھی اور عین ممکن ہے کہ ڈرائیور سو گیا ہو۔‘‘

بھارت: بس کھائی میں جا گری، 43 ہلاک

بھارت میں بس حادثہ، بچوں سمیت 30 ہلاک

بھارت ميں ٹريفک حادثات ميں سالانہ بنيادوں پر ڈيڑھ لاکھ کے قريب افراد ہلاک ہو جاتے ہيں اور قریب پونے پانچ لاکھ افراد ایسے حادثات میں زخمی ہوتے ہیں۔

ب ج/ اا (اے پی)