1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بشریٰ بی بی پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت

بینش جاوید
13 دسمبر 2018

گوگل کی جانب سے شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق اس سال پاکستانیوں نے گوگل سرچ انجن میں سب سے زیادہ پاکستان کی خاتون اول کو سرچ کیا۔

https://p.dw.com/p/3A10x
Pakistan Premierminister Imran Khan und Ehefrau Bushra Maneka
تصویر: PTI Social Media Team

بشریٰ بی بی نے اس سال عام انتخابات سے قبل پاکستانی سیاستدان عمران خان کے ساتھ شادی کی تھی۔ اس وقت بہت سے حلقوں میں یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ بشریٰ بی بی کی روحانی شخصیت کے باعث عمران خان انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔ یہ بشریٰ بی بی کی روحانی شخصیت تھی یا کچھ اور بہر حال عمران خان کو کامیابی ملی اور وہ کئی سالوں کی سیاسی جدو جہد کے بعد آخر کار پاکستان کے وزیر اعظم بن گئے۔

اسی سال بشریٰ بی بی نے بطور خاتون اول ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا، جس سے ان کی شخصیت کے کئی پہلو سامنے آئے۔ اپنے سفید عبایا کی وجہ سے  بشریٰ کچھ متنازعہ رہیں ہیں۔ کچھ افراد کی رائے میں ان کا چہرہ چھپانا سخت گیر اسلام کا عکاس ہے جبکہ بہت سے افراد  کے علاوہ  عمران خان نے بھی اپنی اہلیہ کے لباس کے انتخاب کو ان کی اپنی مرضی ٹہرایا اور ان کے اس انتخاب کا دفاع کیا۔

’’دنیا میں دو عظیم لیڈر ہیں، عمران خان اور ایردوآن‘‘، بشریٰ بی بی

عمران خان کی تقریب حلف برداری میں بھی ان کی اہلیہ اپنے لباس اور عمران خان کے ساتھ شائع ہونے والی تصویروں کے باعث خبروں میں رہیں۔

عمران خان کی اہلیہ کے علاوہ مسلم لیگ نون  کے رہنما حنیف عباسی، اقتصادی ماہر میاں عاطف، بھارتی اداکارہ سنی لیون اور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی پاکستان میں گوگل پر  سرچ کی جانے والی نمایاں شخصیات میں شامل تھیں۔ 

بشریٰ بی بی کے ممکنہ سرکاری دورے سفارتی مشکلات کا باعث؟