1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برطانیہ میں ای سگریٹ کی مقبولیت

14 ستمبر 2018

ایک تازہ جائزے کے مطابق برطانیہ میں آج کل بتیس لاکھ شہری ای سگریٹس یا ویپس (Vapes) استعمال کر رہے ہیں۔ جبکہ اس ملک میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد چوہتر لاکھ ہے۔

https://p.dw.com/p/34sFx
تصویر: Reuters/M.Blinch

انسداد تمباکو نوشی کے لیے کام کرنے والی ایک فلاحی تنظیم ( اے ایس ایچ) کی جانب سے کرائے گئے اس جائزے کے مطابق ای یا الیکٹرک سیگرٹس پینے والے نصف سے زائد افراد وہ ہیں، جنہوں نے عام سیگرٹس ترک کرنے کے بعد ویپس (Vapes) کا استعمال شروع کیا۔ اس جائزےسے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والے چالیس فیصد افراد اس عادت سے جان چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں۔

برطانیہ میں صحت کے شعبے سے منسلک ماہرین کا کہنا ہے کہ ویپنگ یا ای سیگرٹس، تمباکو نوشی سے 95 فیصد کم نقصان دہ ہیں۔ تاہم بین الاقوامی سطح پر ماہرین کی اس بارے میں آراء ایک دوسرے سے مختلف ہے کہ ای سگریٹس نکوٹین تھیراپی کا متبادل ہو سکتی ہیں۔ ای سگریٹس یا ویپ میں تمباکو نہیں ہوتی لیکن ان میں مائع حالت میں نکوٹین شامل ہوتی ہے۔

E-Cigarettes Elektrische Zigarette
تصویر: Getty Images

 اے ایس ایچ کی چیف ایگزیکیٹو ڈیبورا ایرنٹ کے مطابق اس جائزے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ برطانیہ میں تمباکو نوش افراد میں ای سیگرٹس کے بارے میں آگاہی بڑھتی جا رہی ہے اور اس وجہ سے وہ مضر صحت چیزوں سے دور ہوتے جار ہے ہیں۔

برطانیہ میں ویپس (Vapes) کی تعداد گزشتہ کچھ برسوں میں بہت تیزی سے بڑھی ہے۔2012ء میں ای سگریٹ کے شوقین افراد کی تعداد سات لاکھ کے لگ بھگ تھی جبکہ اب یہ تقریباً تیس لاکھ ہو چکی ہے۔

ناروے میں انسداد تمباکو نوشی کی ایک کامیاب مہم