1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بھارت، پاکستان اور چین پر کڑی تنقید

30 جنوری 2020

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ایشیا میں آمرانہ طرز حکمرانی کے باعث انسانی حقوق کے علمبرداروں کے لیے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3X38l
Pakistan / Kashmir | Pakistanische Kaschmiris protestieren gegen Indien
تصویر: picture-alliance/AP Photo/M. D. Mughal

ایشیا سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ میں ایمنسٹی نے دنیا میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے دو ملک بھارت اور چین پر تنقید کی اور کہا ہےکہ دونوں ملکوں میں مذہبی اقلیتیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور حکام انہیں 'قومی سلامتی' کے لیے خطرے کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔

لیکن رپورٹ کے مطابق جوں جوں ان ممالک میں جمہوریت مخالف کارروائیاں بڑھ رہی ہیں، ہانگ کانگ سے لے کر بھارت تک اور برما سے لے کر تھائی لینڈ تک نوجوانوں میں مزاحمت اور احتجاج میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

Pakistan Lahore Studentenprotest
تصویر: DW/T. Shahzad

رپورٹ میں پاکستان میں بھی ماورائے قانون قتل اور جبری گمشدگیوں پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ ایمنسٹی نے کہا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کی طرف سے غائب کیے جانے والے شہریوں میں انسانی حقوق کے کارکنان، صحافی اور شیعہ فرقے کے کئی افراد شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام  شہریوں کو 'غداری' اور 'توہین مذہب' کے قوانین کے تحت ریاستی عتاب کا نشانہ بناتے ہیں۔     

رپورٹ میں کہا گیا ہے ایشیائی ممالک میں لوگ انسانی حقوق کے دفاع میں متحرک ہو رہے ہیں۔ ایمنسٹی نے کہا کہ لوگ انصاف چاہتے ہیں اور طاقتور لوگوں کو ان کے اعمال کے لیے جوابدہ ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔