امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حالیہ دنوں تسلسل کے ساتھ ایرانی مظاہرین کی مدد کرنے کا وعدہ کرتے آئے ہیں۔ ان کی جانب سے یہ عہد ایرانی حکومت کی جانب سے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں ہزاروں افراد کی مبینہ ہلاکتوں کے نتیجے میں کیا گیا۔ اگر امریکہ ایران پر فوجی حملہ کرنے کا فیصلہ کرتا بھی ہے تو وہ کیا طریقہ اخیتار کرے گا اور اس کے خطے کے لیے اثرات کتنے خطرناک ہو سکتے ہیں؟