پاکستان کی نامور اداکارہ اور ہدایتکارہ انجلین ملک نے خواتین کو جنسی ہراسیت سے بچاؤ کی آگاہی مہم ’انکار کرو‘ شروع کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتین کو انکار کی اہمیت سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے۔ کراچی میں ہمارے نمائندے حسن کاظمی نے ان سے ملاقات کی اور پوچھا کہ آخر ان کا مقصد ہے کیا؟