1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اردن کے شاہ عبداللہ دوم پاکستان میں

شمشیر حیدر نیوز ایجنسیاں
8 فروری 2018

اردن کے شاہ عبداللہ دوم اپنے دورہ پاکستان کے دوران اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ اس دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

https://p.dw.com/p/2sMct
Königin Rania Al-Yassin und König Abdullah II von Jordan
تصویر: picture-alliance/AA/L. Kuegeler

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے آٹھ فروری بروز جمعرات بتایا ہے کہ اردن کے حکمران شاہ عبداللہ دوم پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تو صدر پاکستان ممنون حسین نے ایئر پورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

امریکا نے فلسطین کے لیے 65 ملین ڈالر کی امداد روک دی

امریکی فیصلہ: ایک سو برس بعد فلسطینیوں پر ایک اور کاری وار

صدر ممنون حسین کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق شاہ عبداللہ دوم پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ شاہ عبداللہ دوم پاکستان میں قیام کے دوران اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کی خاطر مذاکرات کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شاہ عبداللہ دوم اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مابین ہونے والی ملاقات میں بین الاقوامی امور کے علاوہ علاقائی اور باہمی دلچیسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق صدر ممنون حسین سے ملاقات کے بعد جب وہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تو ان کے لیے ایک ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔

پاکستان اور اردن کے مابین دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اردن کے حکمران اپنے اس پاکستانی دورے کے دوران اپنے روابط کو مضبوط بنانے کی خاطر متعدد مںصوبہ جات کو بھی زیر بحث لائیں گے۔

اسرائیل اپنا موقف واضح کرے، جرمن وزیر خارجہ

یمنی جنگ میں شريک ممالک کے لیے جرمن اسلحے کی فراہمی معطل