1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسکر ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا

25 جنوری 2012

اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے 2012ء کے لیے اکیڈمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سال مارٹن سکورسیس کی تھری ڈی ایڈونچر ’ہوگو‘ کو سب سے زیادہ یعنی گیارہ نامزدگیاں ملی ہیں۔

https://p.dw.com/p/13pKz
تصویر: dapd

ہوگو کی گیارہ نامزدگیوں میں بہترین فلم اور بہترین ہدایت کار کی کیٹیگری بھی شامل ہے۔ ایوارڈز کا اعلان چھبیس فروری کو آسکر کی تقریب میں کیا جائے گا۔

فرانسیسی کامیڈی ’دی آرٹسٹ‘ کو بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، اداکار اور معاون اداکارہ سمیت دس نامزدگیاں حاصل ہوئی ہیں۔

میرل اسٹریپ کو سترھویں مرتبہ آسکر کے لیے نامزد کیا گیا ہے، انہیں یہ نامزدگی فلم دا آئرن لیڈی میں سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کا کردار نبھانے پر ملی ہے۔ ان کے ساتھ بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزدگی حاصل کرنے والوں میں گلین کلوز (البرٹ نوبس)، ویولا ڈیوس (دی ہیلپ)، رُونے مارا (دا گرل وِد دا ڈریگن ٹیٹو) اور میشیل ویلیمز (مائی ویک وِد میرلن) بھی شامل ہیں۔

جارج کلونی (دا ڈیسینڈینٹس) اور بریڈ پِٹ (منی بال) کو بہترین اداکار کی نامزدگی ملی ہے، ان کے ساتھ Jean Dujardin (دی آرٹسٹ)، Demian Bichir (آ بیٹر لائف) اور گیری اولڈمین (ٹنکر ٹیلر سولجر سپائی) شامل ہیں۔

’دی آرٹسٹ‘ اور ’ہوگو‘ کے ساتھ بہترین فلم کے ایوارڈ کے لیے دیگر سات فلموں کے درمیان مقابلہ ہے، جن میں ’وار ہارس’، ’منی بال‘، ’دا ٹری آف لائف’، ’مِڈنائٹ اِن پیرس‘، ’دی ہیلپ‘، ’دا ڈیسینڈینٹس‘ اور ’ایکسٹریملی لاؤڈ اینڈ اِنکریڈبلی کلوز‘ شامل ہیں۔‘

ووڈی ایلن کو ’مِڈ نائٹ اِن پیرس‘ کے لیے بہترین ہدایت کار کی نامزدگی حاصل ہوئی ہے۔ اس کیٹیگری میں ہوگو کے لیے سکورسیس، Hazanavicius، ’دا ٹری آف لائف‘ کے لیے ٹیرنس مالک اور ’ڈا ڈیسینڈینٹس‘ کےے لیے الیگزینڈر پائن شامل ہیں۔

اس مرتبہ آسکر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک پاکستانی فلمساز کو بھی نامزدگی ملی ہے، جو ڈاکومینٹری شارٹ فلم کی کیٹیگری میں شرمین عبید چنوئے نے اپنی فلم ’سیونگ فیس‘ سے حاصل کی ہے۔

Oscarnominierungen 2012
بہترین فلم کے لیے نو فلموں کو نامزدگیاں ملی ہیںتصویر: dapd

انہیں 2010ء میں اپنی دستاویزی فلم ’پاکستان: چلڈرن آف دا طالبان‘ کے لیے ایمی ایوارڈ کی نامزدگی بھی ملی تھی۔

ایران کو بھی گزشتہ چودہ برس میں پہلی مرتبہ غیرملکی زبان کی بہترین فلم کی نامزدگی ملی ہے۔ اس کے لیے ایرانی فلم ’آ سیپریشن‘ کو چنا گیا ہے۔ اس کیٹیگری میں نامزدگی پانے والی دیگر فلموں میں فُٹ نوٹ (اسرائیل)، اِن ڈارکنس (پولینڈ) اور Monsieur Lazhar (کینیڈا) بھی شامل ہیں۔

رپورٹ: ندیم گِل / خبر رساں ادارے

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں