ہم اپنی سروس کو بہتر بنانے کے لیے کوکیز استعمال کرتے ہیں۔ اس بارے میں مزید تفصیلات ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق حصے میں دیکھی جا سکتی ہیں۔
کابل افغانستان کا دارالحکومت اور ملک کا سب سے بڑا شہر ہے۔
دریائے کابل کے ساتھ تنگ وادی میں قائم یہ شہر معاشی و ثقافتی مرکز سمجھا جاتا ہے ۔ کابل ایک طویل شاہراہ کے ذریعے غزنی، قندھار، ہرات اور مزار شریف سے منسلک ہے۔
ایک امریکی حکومتی نگران ادارے نے کہا ہے کہ امریکا نے جنگ زدہ ملک افغانستان میں عمارتوں کی تعمیر اور گاڑیوں پر اربوں ڈالر ضائع کیے۔
کابل حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل تعطل کا شکار ہے۔ جو بائیڈن انتطامیہ نے بھی طالبان کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے کا از سر نو جائزہ لینے کا عندیہ دے رکھا ہے۔ اس صورتحال میں روس ایک مرتبہ پھر متحرک ہوا ہے۔
جرمنی بدر کیے گئے افغان مہاجرین کا ایک اور گروپ کابل پہنچ گیا ہے۔ کووڈ انیس کی عالمی وبا کی وجہ سے ایسے افراد کی ملک بدری کا عمل سست پڑ گیا تھا، جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی نئی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں افغان طالبان کے ساتھ کی جانے والی امن ڈیل پر نظر ثانی کی جائے گی۔ دریں اثناء افغان طالبان اور کابل حکومت کے مابین مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔
افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ملکی سپریم کورٹ کی دو خواتین ججوں کو ہلاک کر دیا۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق آج اتوار کی صبح کیے جانے والے اس حملے میں ایک تیسری خاتون جج زخمی بھی ہو گئی۔
افغان حکومت کو ان ویڈیوز پر گہری تشویش ہے، جن میں طالبان رہنماؤں کو ’پاکستان میں عسکریت پسندوں کے تربیتی کیمپوں‘ کے دورے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان ویڈیوز میں طالبان لیڈر زخمیوں سے ملاقات کرتے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
افغان دارالحکومت کابل میں اتوار کو ہوئے ایک کار بم حملے کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق اس کارروائی میں ایک قانون ساز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔
امریکا کے بگرام ایئر فیلڈ پر ہفتے کی صبح راکٹ داغے گئے ہیں۔ دوسری جانب غزنی میں کیے گئے موٹر سائیکل بم کے پھٹنے سے جو حملہ ہوا، اِس میں پندرہ بچوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج منگل کو بم دھماکہ اور فائرنگ کے واقعات میں ایک علاقائی ڈپٹی گورنر سمیت کم از کم تین افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ نے حال ہی ميں خواتين کی قومی کرکٹ ٹيم کی بنياد رکھی مگر ملک کے بيشتر حصوں ميں مردوں کے ليے يہ خيال بھی ناقابل برداشت ہے کہ ان کی بہنيں، بيٹياں عوامی سطح پر کسی مقابلے ميں شرکت کريں گی۔
افغانستان میں جنگ و جدل کے باوجود خواتین روزگار اور کاروبار کے میدان میں اپنی جگہ بنا رہی ہیں۔ کابل سے نامہ نگار مدثر شاہ کی رپورٹ
افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے قبل مائیک پومپیو دوحہ میں طالبان مذاکرات کاروں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ادھر کابل میں متعدد راکٹ حملوں میں کم از کم آٹھ شہری ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ کابل کے دوران افغانستان میں تشدد کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی بات کی ہے لیکن کئی مبصرین یہ سوال کر رہے ہیں کہ کیا اسلام آباد واقعی یہ کردار ادا کر بھی سکتا ہے یا نہیں۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اپنے پہلے دورے پر کابل پہنچے جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں جاری امن مذاکرات اور باہمی اعتماد سازی پر گفتگو کی۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان افغانستان کے دورے پر کابل پہنچے ہیں۔ یہ دورہ ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب چند روز قبل ہی امریکا نے افغانستان سے اپنے فوجیوں کی جزوی واپسی کا اعلان کیا ہے۔
سلامتی فیلو شپ کی چوتھی بیٹھک نتھیاگلی میں ہوئی۔ یہ بیٹھک ایسے ماحول میں سج رہی تھی کہ جب سننے سنانے کی روایت گنبدِ بے در میں دم توڑ رہی تھی۔ مکالمے کی ثقافت چوک چوراہوں میں بال بکھیرے ماتم کر رہی تھی۔