1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہفرانس

ڈاکٹروں کا وقت ضائع کرنے والے مریضوں پر پانچ یورو جرمانہ

7 اپریل 2024

فرانس میں اپوائنٹمنٹ لے کر ڈاکٹر کے پاس نہ جانے والے مریضوں کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ ڈاکٹروں کی مرکزی یونین کے مطابق مریضوں کے وقت پر نہ آنے کے سبب ہرسال ستائیس ملین اپوائنٹمنٹس ضائع ہو جاتی ہیں۔

https://p.dw.com/p/4eW04
ڈاکٹروں کا وقت ضائع کرنے والے مریضوں پر پانچ یورو جرمانہ
فرانس ان لوگوں کے لیے پانچ یورو جرمانہ متعارف کرائے گا جو ہر سال لاکھوں ڈاکٹروں کی اپوائنٹمنٹس ضائع کردیتے ہیںتصویر: Ute Grabowsky/photothek/picture alliance

فرانسیسی وزیر اعظم گیبریئل ایٹال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرانس ان لوگوں کے لیے پانچ یورو جرمانہ متعارف کرائے گا جو ہر سال لاکھوں ڈاکٹروں کی اپوائنٹمنٹس ضائع کردیتے ہیں۔ وزیر اعظم ایٹال کے مطابق جرمانہ عائد کرنے کے اقدام سے دیگرمریضوں کے لیے پندرہ تا بیس ملین اپوائنٹمنٹس کو بچایا جا سکتا ہے۔

یہ جرمانہ حکومت کے ان متعدد اقدامات میں سے ایک ہے جس کا اعلان وزیر اعظم گیبریئل ایٹال نے صحت کی خدمات کو فروغ دینے کے لیے کیا تھا۔ پیرس حکومت صحت کے شعبہ میں عمر رسیدہ افراد اور بڑھتی ہوئی آبادی کی بڑھتی مانگوں کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

فرانسیسی وزیر اعظم گیبریئل ایٹال
فرانسیسی وزیر اعظم گیبریئل ایٹالتصویر: Huchot-Boissier Patricia/ABACA/picture alliance

گیبریئل ایٹال فرانس کے سب سے کم عمر وزیر اعظم منتخب

فرانسیسی وزیر اعظم نے ڈاکٹروں کی مرکزی یونین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہرسال ڈاکٹروں کی اپوائنٹمنٹ کے باوجود مریضوں کے نہ آنے کی وجہ سے ستائیس ملین اپوائٹمنٹس ضائع ہوجاتی ہیں۔ "ہم اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔"

ایٹال کے مطابق اس اقدام سے دیگرمریضوں کے لیے پندرہ تا بیس ملین اپوائنٹمنٹس کو بچایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ذمہ داری کے طریقہ کار" کی اجازت دینے والا قانون پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا اور حکومت چاہتی ہے کہ یہ جرمانہ یکم جنوری سے شروع ہو۔

فرانس میں صدر ماکروں کا ’مرنے میں مدد‘ کے مجوزہ قانون کا اعلان

ہر وہ شخص جو اپوائنٹمنٹ کے مقررہ وقت میں آنے میں ناکام رہے گا یا جو 24 گھنٹے سے کم وقت کا نوٹس دے گا اسے یہ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ تاہم اگر کوئی مریض چیک اپ کے لیے نہ آنے کا معقول جواز پیش کرتا ہے تو ڈاکٹرز انفرادی طور پر فیصلہ کرسکیں گے کہ اس شخص پر جرمانہ عائد ہونا چاہیے یا نہیں۔

فرانس میں اگلے سال سے ایک تجربہ بھی کیا جائے گا تاکہ مریضوں کو کسی عام ڈاکٹر کی طرف سے ریفر کیے بغیر اسپیشلسٹ ڈاکٹر کے پاس اپوائنٹمینٹ کی اجازت دی جا سکے
فرانس میں اگلے سال سے ایک تجربہ بھی کیا جائے گا تاکہ مریضوں کو کسی عام ڈاکٹر کی طرف سے ریفر کیے بغیر اسپیشلسٹ ڈاکٹر کے پاس اپوائنٹمینٹ کی اجازت دی جا سکےتصویر: AMELIE-BENOIST/BSIP/picture alliance

علاوہ ازیں فرانسیسی وزیر اعظم نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ اگلے سال سے ایک تجربہ بھی کیا جائے گا تاکہ مریضوں کو کسی عام ڈاکٹر کی طرف سے ریفر کیے بغیر اسپیشلسٹ ڈاکٹر کے پاس اپوائنٹمینٹ کی اجازت دی جا سکے۔

فرانس میں امیگریشن سے متعلق متنازعہ قانونی بل منظور

اس تجویز کو جنرل پریکٹیشنرز کی مرکزی یونین، ایم جی فرانس نے تنقید کا نشانہ بنایا، جن کا کہنا ہے "یہ مسئلے کا حل نہیں ہے کیونکہ اسپیشلسٹس کی بھی اتنی ہی کمی ہے جتنی جنرل ڈاکٹرز کی ہے۔"

ف ن/ ع ا (اے ایف پی)

اسقاط حمل اب فرانسيسی آئين کا حصہ