پاکستان: ہیلی کاپٹر گرنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک
28 ستمبر 2024پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا کے ایک پولیس افسر احمد خان کے مطابق چارٹرڈ ہیلی کاپٹر ماڑی پیٹرولیم کے ملازمین کو لے جا رہا تھا جب یہ شمالی وزیرستان میں گر کر تباہ ہوا۔
روسی چارٹر فلائٹ افغانستان میں گر کر تباہ
بھارتی فضائیہ کا مگ طیارہ حادثے کا شکار، تین افراد ہلاک
قبل ازیں ایک سکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا تھا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات بتائی تھی اور کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر میں تین روسی شہری بھی موجود تھے جن میں سے دو پائلٹ اور عملے کا ایک رکن تھے، تاہم یہ واضح نہیں کیا تھا کہ آیا وہ بھی مرنے والوں میں شامل تھے۔
حکام کے مطابق ایم آئی آٹھ ہیلی کاپٹر کی تباہی میں تخریب کاری کے کوئی آثار نہیں تھے۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو تھل نامی قصبے کے ایک فوجی اسپتال لے جایا گیا ہے۔
حکام کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر میں ٹیک آف کے دوران تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی اور یہ کہ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر پر روسی پائلٹس سمیت 14 مسافر سوار تھے۔ زخمی ہونے والے آٹھ افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹد پریس کے مطابق حادثے کا مقام شیوا آئل فیلڈ ہے جو خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے جنوب مغرب میں تقریبا 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
ا ب ا/ع ت (اے پی، روئٹرز)