1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

قومی ترانے کی ہتک، پاکستان کی افغانستان سے شکایت

19 ستمبر 2024

پشاور میں ایک تقریب کے دوران ایک افغان سفارت کار کے پاکستان کے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر اسلام آباد نے کابل سے باقاعدہ طور پر شکایت کی ہے۔

https://p.dw.com/p/4kp75
Afghanische Botschaft Berlin
تصویر: Winfried Rothermel/IMAGO

پاکستانی حکام کے مطابق شمال مغربی شہر پشاور میں افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر ایک سرکاری تقریب کے دوران قومی ترانہ بجائے جانے کے دوران اس کے احترام میں کھڑے ہونے کی بجائے اپنی نشست پر بیٹھے رہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ میزبان ملک کے ترانے کی اس طرح توہین سفارتی اصولوں کے خلاف ہے۔

افغان طالبان نے انسداد پولیو مہم معطل کر دی، اقوام متحدہ

پاکستان میں دہشت گردی میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟

پاکستانی وزارت خارجہ نے منگل کی شام اس واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد میں افغانستان  کے ناظم الامور احمد شکیب کو بھی طلب کیا تھا۔

پشاور میں افغان قونصل خانے نے ایک بیان میں کہا کہ شاکر اس لیے کھڑے نہیں ہوئے کیونکہ موسیقی ترانے کا حصہ تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ ترانہ موسیقی کے بغیر گایا جاتا تو شاکر احترام کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوتے۔

طالبان حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی
افغان طالبان نے اگست 2021 میں افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے نافذ کردہ اسلامی قوانین کی سخت تشریح کے تحت موسیقی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔تصویر: Siddiqullah Alizai/AP/picture alliance

افغان طالبان نے اگست 2021 میں افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے نافذ کردہ اسلامی قوانین کی سخت تشریح کے تحت موسیقی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران اسلام آباد اور کابل کے درمیان تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔

پاکستان کا الزام ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت کھلے عام پاکستانی طالبان کی حمایت کرتے ہیں، یہ ایک عسکریت پسند گروپ ہے جس نے گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

ا ب ا/ش ر (اے پی، پاکستانی میڈیا)